?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔میڈیا کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کیا۔
آصف زرداری نے ایرانی صدر، وزیر خارجہ اور حادثے میں جاں بحق دیگر افراد کے سوگواران سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مسلم امہ کے لیے سابق صدر ابراہیم رئیسی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر ابراہیم رئیسی امت مسلمہ کے اتحاد کے بڑے حامی تھے ، عالم اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا، ایرانی صدر فلسطینی اور کشمیری عوام سمیت عالمی سطح پر مسلمانوں کے درد کو دل سے محسوس کرتے، آج پاکستان ایک عظیم دوست کو کھو دینے پر سوگوار ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ پچھلے ماہ ہمیں پاکستان میں ان کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا، ہماری گفتگو کے دوران میں نے انہیں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پر عزم پایا، رئیسی ہمیشہ پاکستان اور اس کے عوام کو خاص مقام دیتے تھے ، صدر رئیسی کا انتقال نہ صرف ایران بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔
آصف زرداری نے بتایا کہ صدر رئیسی کو علاقائی اور اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی کوششوں پر ایران، پاکستان اور عالم اسلام میں یاد رکھا جائے گا، اللہ تعالیٰ ان کی روح کو سکون عطا فرمائے، اللہ تعالٰی ناقابل تلافی نقصان کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور ایران کے عوام کو صبر و استقامت عطا فرمائے۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے ابراہیم رئیسی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹرکریشن ہونے کے واقعے کو بےچینی سے دیکھ رہے تھے، ہمیں اچھی خبر کی امید تھی تاہم افسوس ایسا نہیں ہوا، صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کے اچھے دوست تھے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے اس بڑے نقصان پر ایرانی عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، پاکستان کا قومی پرچم سرنگوں رہے گا اور ملک بھر میں ایک روزہ سوگ منایا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے جاری بیان میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت اور عوام اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین حسین کی شہادت کی المناک خبر سے گہرے صدمے اور غم میں مبتلا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم گہرے دکھ اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، ہمارے خیالات اور دعائیں شہدا کے اہل خانہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کے ساتھ ہیں، قومی سانحہ کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان قابل احترام رہنما اور سیاستدان تھے جن کی اپنے ملک کے لیے اور پاکستان ایران تعلقات اور علاقائی تعاون کو تقویت دینے کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہوں نے اس اپریل میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جب ہمارے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے دونوں فریقوں کے درمیان اہم مفاہمتیں طے پائی تھیں، پاکستان ایران کے ساتھ دوستی اور تعاون کے رشتے کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے، جیسا کہ مرحوم رہنماؤں نے تصور کیا تھا، اللہ مرحوم کی روحوں کو جنت میں ابدی سکون عطا فرمائے۔ آمین۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے افسوسناک واقعہ پر ایرانی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی، ان کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر دلی رنج اور صدمہ ہوا، ہم ایرانی حکومت اور عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں، پاکستانی حکومت اور عوام دکھ کے وقت ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے واقعہ پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس افسوسناک واقعے پر ہر پاکستانی غمزدہ ہے۔
اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے ایرانی صدر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی پارلیمان، حکومت اورعوام سے یکجہتی کرتے ہیں، صدرابراہیم رئیسی انتہائی مدبر، شفیق، دوراندیش اور نرم گو رہنما تھے، صدر ابراہیم رئیسی کا انتقال پورے عالم اسلام کے لیے نقصان ہے، ان کے انتقال سے پاکستان مخلص دوست سے محروم ہوگیا ہے، صدر ابراہیم رئیسی کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران ان سے ہونے والی ملاقات بڑی مفید رہی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایرانی صدرا براہیم رئیسی اور ان کے رفقا کی وفاقت پر سوگوار خاندانوں اور ایرانی عوام سے اظہار ہمدردی و تعزیت کی، ان کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت ایران کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے، ایران کے عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے افسوسناک خبر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے پر بے انتہا دکھ ہوا ہے، دکھ کی گھڑی میں دعائیں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر اور ان کے رفقا کے انتقال پر دلی دکھ ہوا، غم کی اس گھڑی میں ایرانی حکومت اور ایرانی عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر کے جاں بحق ہونے پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم ابراہیم رئیسی اور ان کے جاں بحق ہونے والے دیگر ساتھیوں کی معفرت ک لیے دعا کی، انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک حادثے میں ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کے جاں بحق ہونے پر دلی صدمہ ہوا، خیر پختونخوا حکومت سوگوار خاندانوں اور ایرانی عوام کے دکھ میں برابر کی شریک ہیں۔
گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہادت پر دل بہت افسردہ ہے، دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، اس سانحے پر ایرانی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔
سابق صدر عارف علوی نے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا، اپنے تعزیتی پیغام میں عارف علوی نے کہا ان کے قریبی دوست اور رفیق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان و دیگر رفقا کے قیمتی جانی نقصان پر گہرا دکھ ہے، رئیسی صاحب کو انہوں نے بہت مہنتی، اصولوں کا پابند اور اسلامی دنیا کا غم خوار پایا۔
ان کا کہنا تھا کہ مرحوم بڑے با علم ، خوش مزاج اور دلچسپ شخصیت کے مالک تھے، ان کی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی اور تمام رفقا کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، وہ اپنی برادر ایرانی قوم سے بھی تعزیت کرتے ہیں کہ وہ صبر اور استقامت کے ساتھ اپنی منزلوں کی طرف گامزن رہیں، پاکستانی قوم اس آزمائش اور غم میں آپ کے ساتھ ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی روشن خیال اور اعلیٰ فہم کی حامل درویش شخصیت تھے، ان کی ناگہانی موت عالم اسلام سمیت پورے خطے کے لیے گہرے صدمے کا باعث ہے، دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
مشہور خبریں۔
امریکی ایلچی کی سعودی عہدیداروں سے ملاقات
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:یمن کے امور کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی نے سعودی
ستمبر
کیا نیتن یاہو اب وائٹ ہاؤس میں داخل بھی نہیں ہو سکتے؟
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے
ستمبر
یوکرین جنگ کے بارے میں امریکہ کا اعتراف؛روس کی زبانی
?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں: یوکرین کو کلسٹر بم فراہم کرنے کے بارے میں وائٹ
جولائی
ایران کے پاس بھی اسرائیلی ہتھیاروں کے نئے ڈپو کی پوزیشن ہے: الجزیرہ
?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں: الجزیرہ نے ایک ایرانی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ
اپریل
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا اپوزیشن کیخلاف درخواستوں پر ریفرنس ختم کرنے کا فیصلہ
?️ 18 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے
جولائی
یمنی مسلح افواج کا امریکی ڈرون MQ-9 کو مار گرانے کا اعلان
?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں:یمنی مسلح افواج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ
جنوری
انتخابات ملتوی کرنے کا کیس: کیا الیکشن کو لمبے عرصے کیلئے التوا میں رکھا جاسکتا ہے؟ چیف جسٹس
?️ 27 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات
مارچ
حزب اللہ کے بارے میں صیہونی کمانڈر کا حیرن کن اعتراف
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:صہیونی فوج کی 188ویں آرمرڈ بریگیڈ کے کمانڈر کرنل ایوی فولوزنسکی
جون