ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر کا دفاعی نمائش آئیڈیاز کا دورہ

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورے کے دوران غیر ملکی مندوبین سے بھی بات چیت کی اور دفاعی صنعت کے فریم ورک کے قیام کے لیے قومی اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایئر چیف مارشل نے دفاعی صنعت کے فریم ورک کے قیام کی حوصلہ افزائی کی اور تکنیکی روڈ میپ کو ہم آہنگ کرنے کے لیے قومی اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔

ظہیر احمد بابر سدھو نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے پویلین میں مختلف اسٹالز کا دورہ کیا، پاک فضائیہ کے سربراہ نے نمائش میں شریک غیر ملکی مندوبین سے بھی بات چیت کی۔

نینشل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے پویلین میں اسپیس، سائبر، مصنوعی ذہانت، الیکٹرانک وارفیئر کی نمائش کی جارہی ہے۔

پویلین میں ایرو اسپیس ڈیزائننگ، سینسرز اور سمولیٹرز ڈومینز بھی نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں، اپنے دورے کے دوران ایئر چیف نے ایرو اسپیس کے شعبے میں جدت اور ترقی کے لیے مضبوط ماحولیاتی نظام کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایئر چیف نے نیشنل انکیوبیشن سینٹر فار ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کے ذریعے ابھرتے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کی اہمیت اور مقامی صنعتوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

واضح رہے کہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 19 نومبر کو شروع ہونے والی عالمی دفاعی نمائش انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اینڈ سیمینار (آئیڈیاز) 2024، 22 نومبر تک جاری رہے گی۔

نمائش میں 557 نمائش کنندگان شریک ہیں، جن میں سے 333 بین الاقوامی نمائش کنندگان ہیں جبکہ 224 ملکی نمائش کنندگان ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آئیڈیاز میں 36 ممالک نے اسٹالز لگائے ہیں جن میں سے 17 ممالک پہلی بار شرکت کر رہے ہیں، اس کے علاوہ تقریب میں 53 ممالک کے 300 سے زائد غیر ملکی مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

پیوٹن کا شمالی کوریا کا دورہ

🗓️ 22 جون 2024سچ خبریں: واشنگٹن میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے اعلان کیا کہ

محمد بن سلمان کے مشکل دن

🗓️ 1 جون 2022سچ خبریں:    ماڈرن ڈپلومیسی نے اپنی ایک رپورٹ میں سعودی عرب

وزیر اعظم نے الیکٹرانک ووٹنگ کے عمل کو شفاف انتخابات کا راستہ قرار دیا

🗓️ 24 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ کے عمل

ڈی جی خان میں لینڈ سلائیڈنگ میں ہوٹل مافیا ملوث

🗓️ 5 ستمبر 2022ڈی جی خان: (سچ خبریں)ڈپٹی کمشنر اور بارڈر ملٹری پولیس (بی ایم

گوگل کا ایک اور سرویس بند کرنے کا اعلان

🗓️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نےچند روز قبل پوڈکاسٹ فیچر ختم کرنے

شہریوں کی شکایات، وزیراعظم کا اہم فیصلہ

🗓️ 12 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے شہریوں کی شکایات کے

پورے مشرق وسطی کو جنگ میں کون ڈھکیل رہا ہے؟

🗓️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: حماس کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ ہم نے

عمران خان قانون سے بھاگے رہے تو انہیں گرفتار کرکے لانا پڑے گا، وزیر داخلہ

🗓️ 8 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے عمران خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے