🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ اگلے ہفتے تک منی بحٹ لائیں گے، چارج سنبھالنے کے بعد کہا تھا کہ پہلے سے ٹیکس دینے والوں پر مزید بوجھ ڈالنے کے بجائے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ منی بجٹ میں 350 ارب نیا ٹیکس نہیں ہے بلکہ یہ وہ ٹیکسز ہیں جس پر لوگوں نے کسی نہ کسی طریقے سے استثنیٰ لیا ہوا تھا، آئی ایم ایف نے ہمیں کہا کہ ٹیکس نظام میں مزید اصلاحات کریں۔ آئی ایم ایف سے ہونے والے معاہدے سے متعلق بات کرتے ہوئے مشیر خزانہ شوکت ترین نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تازہ معاہدہ پہلے سے مختلف ہے، گذشتہ معاہدہ میں ایسی شرائط پر دستخط کئے گئے تھے جو میرے خیال سے زیادہ سخت تھیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے 700 ارب روپے ٹیکسیشن کی بات کی تھی میں نے ساڑھے300 ارب پر منوایا۔ آئی ایم ایف نے ہمیں کہا کہ سیلز ٹیکس کے ریٹس کو یونیفارم کرکے 17 فیصد کردیں، ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، جس سے ٹیکس کلیکشن میں اضافہ ہوگا۔ شوکت ترین نے کہا کہ ہمارا انکم ٹیکس 32 فیصد تک بڑھ گیا ہے، لوگ اراضی رکھ لیتے ہیں لیکن ٹیکس نہیں دیتے اسلئے اب لوگوں کےاثاثوں کاجائزہ لے کر ٹیکس عائد کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کاکہنا تھاکہ بجلی کی قیمت 4روپےبڑھادی جائے تاہم بجلی کی قیمت میں ایک روپے68 پیسےاضافہ کررہے۔ شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کوبتا دیا ہے کہ گورنرکی تعیناتی کابینہ کرے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ عالمی منڈی میں قيمت کم ہونے پر پیٹرول لیوی بڑھائیں گے جبکہ لگژری آئٹم پراضافی ڈيوٹی عائد کرنے کا بھی سوچ رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ نے 9 مئی کے مزید کئی مقدمات سماعت کیلئے مقرر کردیئے
🗓️ 10 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے 9 مئی کے
اپریل
اسرائیل کے اہداف کی شکست
🗓️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان گزشتہ چار دنوں میں جنگ
نومبر
شام میں القاعدہ سے الگ ہونے والے 19 دہشت گرد گروہ سرگرم
🗓️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں:عراق کے اتحاد فتح کے ایک رہنما عدی عبدالہادی نے خبردار
دسمبر
تل ابیب میں یمن کا اسٹریٹجک حملہ
🗓️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ کا دسواں مہینہ
جولائی
اب گولی کا جواب گولی سے دیا جائے گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انقلاب لانے کا اعلان
🗓️ 29 ستمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے باضابطہ طور پر
ستمبر
محکمہ موسمیات نے مری اور گلیات میں ہائی الرٹ جاری کر دیا
🗓️ 15 جنوری 2022مری (سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے شمالی علاقہ جات میں اگلے ہفتے
جنوری
کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
🗓️ 7 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ رینجرز اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی
اپریل
ملک بھر میں کورونا سے مزید 57 افراد جان کی بازی ہار گئے
🗓️ 24 مئی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتیں جاری ہیں
مئی