اگر مریم صفدر کے  پاس فرح خان کے خلاف ثبوت ہیں تو وہ عدالت میں پیش کریں:فواد چوہدری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فرح خان ہماری پھوپھی کی بیٹی نہیں ، اگر مریم صفدر کے  پاس فرح خان کے خلاف ثبوت ہیں تو وہ عدالت میں پیش کریں۔ تفصیلات کے مطابق ہم نیوز کے ایک پروگرام میں فرح خان سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ اگر اس حوالے سے مریم نواز کے پاس ثبوت ہیں تو وہ عدالتوں میں لے آئیں، عدالتیں کھلی ہیں ۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو پارلیمنٹ کی کمیٹی میں بلایا گیا تھا تو یہ کیوں نہیں آئے ، خالد مگسی نے کہا اگر کوئی خط ہے تو ہمیں دکھا دیں ، اس پر وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ سب کا حق ہے کہ وہ خط دیکھیں اور فیصلہ کریں لیکن شہبازشریف اور بلاول بھٹو نےاجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔

فواد چوہدری  نے کہا کہ شہبازشریف نے کہا تھا ہمیں اجلاس میں جانے کی ضرورت ہی نہیں ہے ، اس کا مطلب شہبازشریف کو پتہ تھا کون سے ثبوت ہیں؟ کیا کچھ ہے؟ اس لیے وہ نہیں آئے ، 31 مارچ کے اجلاس میں شہبازشریف نے کہا ہم خط کے معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتے۔

ادھر حزب اختلاف کی جانب سے فرح خان کے حوالے سے الزامات پر عثمان بزدار کا موقف آگیا ، عبوری وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ خاتون اول اور فرح خان کے بارے میں بے بنیاد الزامات کو قطعی طور پر مسترد کرتا ہوں ، پنجاب میں تقررو تبادلے میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علیم خان ، چوہدری سرور اور دیگر اپوزیشن ارکان کے من گھڑت الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں اور بلا ثبوت الزام تراشی کی مذمت کرتا ہوں۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ آفس کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بھی کہا گیا تھا کہ عبدالعلیم خان نے بزدار حکومت پر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگائے ، جن میں کوئی صداقت نہیں ‘ پنجاب میں تقرر و تبادلے صرف میرٹ پر ہوتے ہیں ، فرح خان کا تقرر و تبادلوں اور ٹھیکوں میں کسی قسم کا کوئی کردار نہیں لہٰذا عبدالعلیم خان کو ایسے بے سروپا الزامات لگانے پر شرم آنی چاہیے۔
ترجمان وزیراعلیٰ آفس نے کہا ہے کہ پنجاب میں ٹرانسفر پوسٹنگ پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور میرٹ کو مدنظر رکھ کر کی جاتی ہے ، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے آج تک تقرر و تبادلوں میں کوئی مداخلت نہیں کی ، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا دامن صاف ہے اور ان پر بے بنیاد الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں جب کہ خرید و فروخت جنہوں نے کی اور جو کر رہے ہیں وہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں ، پیسے کی سیاست کرنے والے کردار عوام کے سامنے آچکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

بلیک میلنگ اور پابندیاں دنیا کے ساتھ امریکہ کے تعامل کا آلہ ہیں:روس

?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ ماسکو کا واشنگٹن کے

نیٹو اور روس کے درمیان پراکسی جنگ

?️ 10 اپریل 2022سچ خبریں:روس کا کہنا ہے کہ نیٹو یوکرین میں ہمارے ساتھ پراکسی

ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر کا سب سے بڑا وار

?️ 25 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر

وعدہ خلافی امریکہ کی ہمیشگی عادت

?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:امریکی تاریخ پر نظر ڈالنے سے پتہ چلتا ہے کہ اس

الاقصیٰ طوفان میں صیہونی حکومت کی سات انٹیلی جنس اور سیکورٹی ناکامیاں

?️ 11 اکتوبر 2025سچ خبریں: آپریشن الاقصیٰ طوفان اور اس کے بعد ہونے والی دو

یمن کے ساحل پر جلتے ہوئے جہاز کی کہانی 

?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: بین الاقوامی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، یورپی

یوکرین کی فوج اور بینکنگ ویب سائٹس پر سائبر حملہ

?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:  یوکرین نےاعلان کیا کہ وزارت دفاع مسلح افواج اور دو بینکوں،

یمنیوں کا سعودی عرب کو پیغام

?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں: یمنی کے نائب وزیر خارجہ نے یمن بحران کے حل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے