اکیلے سخت معاشی فیصلے نہیں کریں گے‘ ن لیگ کا اتحادیوں کو پیغام

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ ن نے موجودہ صورتحال میں سخت معاشی فیصلے اکیلے کرنے سے انکار کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی  کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت معیشت بحال کرنے کے لیے سخت اقدامات پر تیار ہے مگر اس کی ایک سیاسی قیمت بھی ہے ، وہ سیاسی قیمت ن لیگ اکیلے ادا کرنے کو تیار نہیں ہے ، اگر یہ قیمت تمام اتحادی مل کر ادا کریں گے تو ہم تیار ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پیٹرول سبسڈی ختم کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ، یہ فیصلہ اتحادی مل کر کریں گے اور اگر سبسڈی ختم کی تو مہنگائی بڑھے گی ۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کے فیصلے پر تنقید کا نشانہ بنایا ، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے معاشی طور پر ملک تباہ کر دیا، پٹرول کی قیمت بڑھانے کے بجائے کم کر دی گئی ، آئی ایم ایف سے غلط شرائط پر معاہدہ کیا گیا، نااہل اور نالائق ٹولے نے ملک کی معیشت کا بھٹہ بٹھا دیا ہے.

وزیر داخلہ نے کہا کہ پٹرول، بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ اتحادیوں سے مل کر کریں گے ، مسلم لیگ ن معاشی فیصلوں کی قیمت اکیلے ادا کرنے کو تیار نہیں، ن لیگ اتحادیوں کے فیصلوں کے ساتھ کھڑے ہونے کو تیار ہے ، معاشی بدحالی کی قیمت سب ادا کرنے کو تیار ہیں تو ہم بھی تیار ہیں ، تمام صورتحال اتحادیوں کے سامنے ہے، سب کے علم میں ہے ، ہمارا یہی فیصلہ ہے کہ سبسڈی ختم نہیں کی جاسکتی ، اس کا گند ہمیں صاف کرنے کی کیا ضرورت ہے۔

ادھر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے حکومت کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرولیم مصنوعات کی سبسڈی ختم کرنے کا مشور دیتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ کرنے کی تجویز دی ہے ، جس کے تحت ممکنہ طور پر پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا ۔

مشہور خبریں۔

پاکستان نے بابر کروز میزائل ون بی کا کامیاب تجربہ کر لیا

🗓️ 21 دسمبر 2021راولپنڈی(سچ خبریں) پاکستان نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ایک

سوشل میڈیا پروپیگنڈا کا مقصد بےیقینی، افراتفری، مایوسی پھیلانا ہے، آرمی چیف

🗓️ 24 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا

فرانس میں ایک بار پھر مظاہروں کا سلسلہ شروع

🗓️ 30 جون 2023سچ خبریں:فرانس میں گزشتہ دو راتوں سے جاری مظاہروں کے دوران تقریباً

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کو نوٹس جاری کر دیا

🗓️ 19 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس گلگت

ہواوے نے دنیا کا پہلا ٹرپل فولڈ ایبل فون متعارف کرادیا

🗓️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: چینی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ہواوے نے باقی کمپنیوں

پاکستان نے رعایتی نرخوں پر روس سے خام تیل کی خریداری کا پہلا آرڈر دے دیا

🗓️ 20 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے روس کے ساتھ طے پانے والے ایک

فواد چوہدری کا غیرملکیوں کیجانب سے سرمایہ کاری کرنے سے متعلق اہم بیان 

🗓️ 15 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے غیر ملکیوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے