?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کی دیواروں نے اس شخص کو ذہنی مریض بنادیا ہے، اڈیالہ کا قیدی بانی متحدہ پارٹ ٹو بن چکا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد وزیراعظم اور فلیڈ مارشل کی پذیرائی ہو رہی ہے، اب یہ پاکستان کے خلاف بھارتی میڈیا کو استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلا کہ بانی پی ٹی آئی کی طبیعت ناساز ہے، بانی پی ٹی آئی ہٹا کٹا ہے، وہ باہر سے فرائی فش بھی منگوا کر کھاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کو دیوالیہ کروانے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا، پاکستان کے لیے ہر اچھی خبر فتنہ فساد کے لیے بری خبر ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دھمکیاں دینے والا آج مطلوم بننے کی کوشش کر رہا ہے، ملکی قانون کی دھجیاں اڑانے والے آج قانون کی پاسداری کی بات کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو پتہ ہی نہیں 53 سو ارب ہوتا کیا ہے، وہ جلسے میں کرپشن کی بات کر رہے تھے، آئی ایم ایف کی رپورٹ میں یہ نہیں کہ رقوم چوری ہوئیں یا کرپشن میں گئیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ان کو اپنے قائد کو صادق و امین کہتے ہوئے شرم بھی نہیں آتی، فتنہ خان کی سیاست اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔


مشہور خبریں۔
مشہور برطانوی گلوکار کا اسلام قبول کرنے اعلان
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:برطانیہ کے معروف گلوکار ڈچ ویلی نے اسلامی تعلیمات سے متأثر
اگست
ٹرمپ کی انتخاباتی مہم کی چاشنی؛ ایران کے خلاف ہرزہ سرائی
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے
اکتوبر
عالمی بینک سے پاکستان کو کتنی رقم ملنے والی ہے؟
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: عالمی بینک کی پاکستان کے لیے 53 کروڑ 50 لاکھ
جون
اردن میں اخوان المسلمین پر پابندی کے اسباب
?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں: اردن کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ اخوان
اپریل
امریکہ اور مغرب، شامی عوام کے لیے رونے کا ڈراما کرتے ہیں
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں: محکمہ خارجہ کے ایک ذریعے نے امریکہ اور مغرب کے
مارچ
جرمن یہودیوں کی شرکت کے ساتھ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے برلن میں زبردست مارچ
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کے
جون
عارف علوی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے خط لکھ دیا
?️ 6 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت عارف علوی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو
اپریل
ایران کو دھوکہ دینے کے لیے امریکہ اور اسرائیل کے ڈرامائی اختلافات
?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ مذاکراتِ جوہری
دسمبر