اپوزیشن اگلے 7 سال بعد بھی ایسے ہی ملے گی

فواد چودہری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اگلے سات سال بھی یہ اپوزیشن والے ایسے ہی بینر اٹھا کر کونے میں کھڑے ملیں گے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِاطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ بجٹ کو ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے سراہا اس سے اس بجٹ کی اہمیت بڑھ جاتی ہے، اپوزیشن کا رویہ حسب معمول غیرذمہ دارانہ رہا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے اب تک بجٹ پڑھنے کی بھی زحمت نہیں کی، ایسی غیرسنجیدہ اپوزیشن سے عوام کیا توقع کر سکتی ہے، یہ لوگ آئندہ 7 سال بھی ایسے ہی بینر اٹھا کر کونے میں کھڑی ملی گی۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے بجٹ تقریر سنی نہیں، انہیں حکومت بجٹ کا پتہ تک نہیں اور یہ احتجاج کررہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن بجٹ تقریر سن لیتی تو شاید احتجاج کی ضرورت پیش نہ آتی، اصل میں انہوں نے پہلے ہی ذہن بنا لیا تھا کہ شور شرابہ کرنا ہے۔ انہوں نے اپوزیشن کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ حکومتی بجٹ کا مطالعہ کرے، اس پر اپنی تجاویز دے اور ہمیں بتائے کہ وہ کیا چاہتی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے اپوزیشن کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ہمارے کیسز ختم کردیں، انہیں سمجھنا چاہئیے کہ یہ کیسز ہمارے ذاتی نہیں ہیں کہ ہم معاف کر دیں۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن جماعتیں عوام کا پیسہ واپس کر دیں تو کیسز ختم ہوجائیں گے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 22-2021ء کا بجٹ گذشتہ روز پیش کیا۔ بجٹ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے گذشتہ روز اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا۔ بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے خوب نعرے بازی کی اور ڈیسک بجا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

مشہور خبریں۔

ظاہر جعفر کو سزائے موت، فواد چوہدری کا اہم بیان

?️ 24 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری

وزیر خارجہ نے فلسطیں کی صورتحال پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے بات کی

?️ 15 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے فلسطین

غزہ کے بارے میں ٹرمپ کا منصوبہ کیسا ہے؟امریکی اخبار کی زبانی 

?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی

دنیا کے قدیم ترین فلسطینی قیدی کا آزادی کے بعد پہلا پیغام

?️ 28 فروری 2025 سچ خبریں:دنیا کے قدیم ترین فلسطینی قیدی نائل البرغوثی نے اسرائیلی

اسحٰق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

?️ 4 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار

سیاسی رہنماؤں کو انتخابی مہم کے دوران دہشت گردی کا خطرہ ہے، سرفراز بگٹی

?️ 9 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے واضح

طالبان کو سرعام سزا نہیں دی جائیں گی

?️ 24 ستمبر 2021  سچ خبریں:ایسوسی ایٹڈ پریس کو انٹرویو دیتے ہوئےسابق طالبان حکومت کے

امریکہ نے انتہا پسند صہیونی وزیر کو ویزا دینے سے کیا انکار 

?️ 16 جون 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کے ٹیلی ویژن نیٹ ورک چینل ۱۳ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے