?️
اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی حکومت نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے خلاف حکمت عملی طے کر لی ہے۔ اتحادی جماعتوں کے ارکان کو وزیر مملکت کا عہدہ دیا جائے گا،اتحادی جماعتوں سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے، اتحادی جماعتوں کے گلے شکوے اور تحفظات کو فوری طور پر دور کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے تحریک عدم اعتماد کے خلاف حکمت عملی کے طور پر اتحادی جماعتوں کو خوش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کے ارکان کو وزیر مملکت کا عہدہ دیا جائے گا اور اتحادی جماعتوں سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے۔
اتحادی جماعتوں کے گلے شکوے اور تحفظات کو فوری طور پر دور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ حزب اختلاف کا مسئلہ صرف مقصود چپڑاسی کا ہے اور حزب اختلاف کی جماعتیں صرف کرپشن چھپانے کے لیے اکھٹی ہوئی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے فیصل جاوید خان نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک میں دیر نہ کریں آج ہی لے کر آئیں اور جس مطلوبہ نمبر کی حزب اختلاف کو تلاش ہے، عین وقت پر وہی نمبر غائب ہو گا۔ حزب اختلاف کی جماعتوں کو جو مطلوبہ نمبر درکار ہے وہ عارضی طور پر بند ہے۔ فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف عمران خان کے خلاف منفی پراپیگنڈے کی مہم چلا رہی ہے لیکن عمران خان نے ملکی خزانے کو نقصان پہنچایا اور نہ ہی کرپشن کی۔
عمران خان کے پاس گھر کے کرائے کی ادائیگی کے لیے بھی رقم نہیں ہوا کرتی تھی۔اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے متعلق اُن کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہو جائے گی اور اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب بھی ہو جائے تو عمران خان زیادہ خطرناک ہوں گے۔
پاکستان صرف 30 دن کے لیے پانی کا ذخیرہ رکھتا ہے اور ڈیمز پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ 10 سال 10 ڈیمز عمران خان کا وژن ہے۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ کالا باغ ڈیم بہت ضروری ہے جس کے لیے سندھ حکومت اور لوگوں کو قائل کرنا ہو گا۔ 2025ء کے بعد پانی کی قلت زیادہ ہو جائے گی۔
مشہور خبریں۔
حکومت اور پیپلز پارٹی کی مذاکرات
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: پنجاب میں پاور شیئرنگ کے مسئلے پر حکومت اور پیپلز
جون
کیا امریکہ تیسری عالمی جنگ چھیڑ سکتا ہے؟ٹرمپ کی زبانی
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے ایک بار پھر موجودہ واشنگٹن کی
جون
عراقیوں کا ایرانی چیف جسٹس کا والہانہ استقبال
?️ 9 فروری 2021سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ کے دورہ عراق کے
فروری
سعودی عرب میں ہالووین منائے جانے پر سعودی صارفین میں غصے کی لہر جاری
?️ 8 نومبر 2022سچ خبریں:سعودی صارفین نے ہیش ٹیگ لگا کر سعودی عرب میں ہالووین
نومبر
اسرائیل قیدیوں کو رہا کرنے میں ناکام
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: قسام بٹالین کے فوجی اطلاعاتی مرکز نے غزہ کی پٹی میں
ستمبر
ٹی بلز پر منافع میں مزید کمی، حکومت نے 12 کھرب روپے اکٹھے کرلیے
?️ 28 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے بدھ کو ہونے والی نیلامی میں
نومبر
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین کا تحریک انصاف کے بارے میں بیان
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے
جولائی
چین اور امریکہ کے درمیان جنگ کا کتنا امکان ہے؟
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ اور چین کے درمیان ان دنوں کشیدگی میں شدت نے
اگست