اپوزیشن کو  آج پھر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا: فردوس عاشق اعوان

اپوزیشن ملکی ترقی میں رکاوٹ بن رہی ہے: فردوس عاشق

?️

لاہور( سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کی فلاح کے لیے بنایا گیا بجٹ آج منظور ہونے جا رہا ہے اور  اپوزیشن کو  آج پھر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔ اپوزیشن کی عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے تمام تر کوششیں ناکام ہوگئیں۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کوئی ایک اپوزیشن ممبر بجٹ بحث میں تعمیری کردار ادا نہ کر سکا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ بجٹ پنجاب کے عوام کے لیے نئے ترقیاتی منصوبے لیکر آ رہا ہے، بجٹ ترقی اور خوشحالی کی نئی منازل طے کرے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ بجٹ منظور کروانے میں اپنا کردار ادا کرنے والے ارکان اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہیں جبکہ اپوزیشن پورے بجٹ میں ایک بھی خامی نہیں نکال سکی۔اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پر انگلیاں اٹھانے والوں کو اہمیت نہیں دیتے، ہمیں کرسی اور عہدے کے تقدس کا احترام کرنا چاہیے، سب کو سینے سے لگانا اور دادرسی کرنا اسپیکر کا کام ہوتا ہے، اسپیکر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ  اپوزیشن کو ناکوں چنے چبوا کر چاروں شانے چت کر دیا، ہم نے جواب دے کر سیاسی بونوں کا قد اونچا نہیں کرنا۔اُنہوں نے کہا کہ مریم نواز کے بیان سے ثابت ہو گیا کہ نواز شریف تندرست ہیں، یہ لوگ سیاست کے کھلاڑی نہیں بلکہ اپنے خاندان کے تحفظ کا کام کر رہے ہیں، عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے ان کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں جہاں ان کے کاروبار تھے وہاں انہوں نے مجرموں کے تبادلے کا معاہدہ ہی نہیں کیا، کیسا حسین اتفاق ہے کہ اربوں روپوں کی ٹرانزیکشن ہوئی اور انہیں خبر نہ ہوئی۔

مشہور خبریں۔

اگلے مہینےسے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کاامکان

?️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے

مغربی کنارے میں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت

?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی طبی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی فوجیوں کی

مسجد اقصیٰ کے علماء کے امام حسین کے روضے پر اسرائیل مردہ باد کے نعرے

?️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں:اربعین حسینی کے موقع پر امام حسین کے روضے کے صحن

بائیڈن کو ٹرمپ پر معمولی برتری حاصل

?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: روئٹرزاِپسوس کی طرف سے دو دنوں میں کرائے گئے نئے پولز

ملک میں مہنگائی کی سطح پر کمی واقع ہوئی

?️ 28 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں مجموعی مہنگائی شرح کم ہوکر 18.62

یوم شہداء کشمیر اور ہماری ذمہ داریاں

?️ 14 جولائی 2021(سچ خبریں)  پاکستان سمیت دنیا بھر میں منگل کے روز یوم شہداء

ویکسین مکمل ہونے تک پابندیاں رہیں گی:فیصل سلطان

?️ 5 جون 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں

سندھ میں کورونا وائرس کی نئی قسم جے این ون کی علامات سامنے آگئیں

?️ 5 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ میں کورونا وائرس کی نئی قسم جے این

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے