?️
اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک اپوزیشن کو سمجھ نہیں آ رہی کہ ہوا کیا ہے ۔پارٹی رہنماؤں سے خطاب میں انکا کہنا تھا کہ میں آپ کو سمجھانا چاہتا ہوں کہ ہوا کیا ہے ، آپ کو یاد کرانا چاہتا ہوں کہ شام کو آیا تو سب کو کہنا پڑا تھا گھبرانا نہیں ہے ، جو کچھ ہوا یہ آپ کو کل نہیں بتا سکتا تھا ورنہ اپوزیشن آج اتنی شاکڈ نہ ہوتی ۔
وزیراعظم نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل نے واضح طور پر کہہ دیا کہ عدم اعتماد بیرونی سازش ہے اور نیشنل سیکیورٹی کونسل میں تمام سروسز چیفس موجود تھے ، پاکستانی سفیر کی امریکی اہلکار ڈونلڈ لو یا جو بھی اس کا نام تھا اس سے ملاقات ہوئی اور ملاقات کی گفتگو نیشنل سیکیورٹی کونسل میں بتائی گئی تو اس کے منٹس جاری کیے گئے۔
عمران خان نے کہا کہ تصدیق کی گئی کہ باہر سازش بنی اور پاکستان میں مداخلت کی گئی ، عدم اعتماد بیرونی سازش تھی لیکن ہمیں چھوڑنے والوں سے سفارتخانے کے لوگ مل رہے تھے ، ملک کے سربراہوں سے سفارتی اہلکار ملتے ہیں لیکن ان سے ملنے کا کیا مقصد تھا اور ملک کی اعلیٰ ترین باڈی جب یہ کنفرم کر دیتی ہے تو پھر عدم اعتماد اور نمبر کا کوئی مقصد ہی نہیں رہتا۔
خیال رہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا ، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اپنی رولنگ میں کہا کہ کسی غیر ملکی طاقت کو حق نہیں کہ پاکستان کی حکومت کو سازش سے گرائے ، اس لیے تحریک عدم اعتماد آئین و قانون کی خلاف ورزی اور قواعد و ضابطے کے خلاف ہے ، عدم اعتماد کی تحریک کا آئین و قانون کے تحت ہونا ضروری ہے لہذا تحریک عدم اعتماد کی قرار داد کو مسترد کیا جاتا ہے۔


مشہور خبریں۔
افغانستان پر امریکی حملے کی وجہ چینی میڈیا کی زبانی
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں: شینہوا نے افغانستان کے ایک ماہر کے حوالے سے
ستمبر
مصنوعی ذہانت، شامی دہشت گردوں کی طرف سے جعلی خبریں تیار کرنے کا ایک آلہ
?️ 6 دسمبر 2024سچ خبریں: شام کی وزارت اطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ تکفیری
دسمبر
سوڈان میں بغاوت کی مبہم صورتحال؛ تنازعات کا خاتمہ یا کشیدگی ؟
?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:اگرچہ سوڈان میں وقتی طور پر جنگ بندی ہو گئی ہے
اپریل
غزہ میں دس ہزار سے زائد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار Yedioth Aharonot کے فوجی نمائندے Yoaf Zeitoun نے
اگست
حنظلہ غزہ کے قریب، درجنوں اسرائیلی ڈرونز کی کشتی پر پرواز
?️ 26 جولائی 2025حنظلہ غزہ کے قریب، درجنوں اسرائیلی ڈرونز کی کشتی پر پرواز بحرِ
جولائی
غزه میں انسانی ہمدردی کی آڑ میں نسل کشی میں شراکت
?️ 25 جون 2025 سچ خبریں:15 بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں نے مؤسسه انسانی
جون
کمانڈرز ہر طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں
?️ 5 اگست 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف نے سالانہ کمانڈنگ آفیسرز کانفرنس کے موقع
اگست
دو بینک بند،ہمارا بینکنگ سسٹم محفوظ ہے؛بائیڈن کا دعویٰ
?️ 15 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے ملک میں دو بینکوں کے
مارچ