SachKhabrain
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
SachKhabrain
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
اصلی صفحہ پاکستان

اپوزیشن جہاں بھی جائے گی ناکامی اس کا مقدر ہے: وزیر داخلہ

مارچ 16, 2021
اندر پاکستان
مری واقعے سے ہمیں سبق ملا ہے: وزیر داخلہ
0
تقسیم
24
آراء
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن  جہاں بھی جائے گی ناکامی اس کا مقدر ہے، اپوزیشن کے لیے لانگ مارچ کرنا اب آسان نہیں۔ نواز شریف اگر وطن واپس آنا چاہتے ہیں تو 24گھنٹوں میں منظوری دیں گے،نواز شریف امام خمینی نہیں کہ وطن واپس آئیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ آصف زرداری پہلے ہی کہہ چکے استعفوں کے حامی نہیں ، کیونکہ پیپلز پارٹی کی سندھ میں حکومت ہے، اب یہ سوچیں گے کہ لانگ مارچ کرنا ہے کہ نہیں،اپوزیشن نے 6ماہ جلسے جلوس کرلیے ان کی دال نہیں گلی۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ اپوزیشن جہاں بھی جائے گی ناکامی ان کا مقدرہوگا،اپوزیشن کا جیسا فیصلہ ہوگا ویساہی جواب دیں گے،وزیر اعظم کسی کے دباؤں میں نہیں آئیں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم انتشار پھیلا رہی ہے، لانگ مارچ کاشوق پورا کرنے دیں، حکومت کو پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں، یہ لانگ مارچ عوام کے لیے نہیں بلکہ اپنی چوری بچانے کے لیے ہے، اپوزیشن سنجیدہ ہے تو انتخابی اصلاحات پر پارلیمنٹ میں مذاکرات کرے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، ہمارے لیے مہنگائی بڑا چیلنج ہے، مہنگائی سمیت عوامی مسائل کا ادراک ہے، سگریٹ صنعت میں  90فیصد ٹیکس صرف 2 کمپنیاں دیتی ہیں جبکہ 40 فیصد سگریٹ بلیک میں فروخت ہوتے ہیں جن پر ٹیکس نہیں دیا جاتا جس سے ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیوبڑے شعبہ جات مثلا شوگر، سیمنٹ، کھاد اور سگریٹ کی صنعتوں میں ٹیکس چوری کو روکنے اور ٹیکس کے نظام کو خودکار بنانے کے لیے گزشتہ 15 سال سے ٹریک اور ٹریس سسٹم لانے کی کوشش کررہا ہے لیکن ہر بار اس کی کوشش کو سبوتاژ کردیا جاتا ہے۔

Short Link
Copied
ٹیگز: اپوزیشناسلام آبادشیخ رشیدلانگ مارچمقدرناکامینوازشریفوزیر داخلہوطن

متعلقہ پوسٹس

الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی سمیت7 ارکان اسمبلی کی رکنیت بحال کردی
پاکستان

الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی سمیت7 ارکان اسمبلی کی رکنیت بحال کردی

فروری 6, 2023
حکومت عمران خان کو تنہا نہیں کر سکتی پوری قوم ساتھ کھڑی ہے،شہزاد وسیم
پاکستان

حکومت عمران خان کو تنہا نہیں کر سکتی پوری قوم ساتھ کھڑی ہے،شہزاد وسیم

فروری 6, 2023
وفاقی حکومت کا آئی جی خیبرپختونخوا کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
پاکستان

وفاقی حکومت کا آئی جی خیبرپختونخوا کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

فروری 6, 2023

اقوام متحدہ اپنے وعدوں کو نظر انداز کر رہا ہے:یمنی عہدیدار

اقوام متحدہ
فروری 7, 2023
0

سچ خبریں:یمن کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ اقوام متحدہ صافر آئل ٹینکر کو خالی کرنے حوالے سے اپنی ذمہ...

مزید پڑھیں

سوڈانی عوام کا صیہونیوں کے خلاف مظاہرہ

سوڈان
فروری 7, 2023
0

سچ خبریں:سوڈان کے عوام نے صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ کے اپنے ملک کے دورے اور خرطوم حکام کی جانب...

مزید پڑھیں

نہ بائیڈن نہ ٹرمپ؛امریکی نئے صدر کے خواہاں

امریکہ
فروری 7, 2023
0

سچ خبریں:امریکہ میں کیے جانے والے ایک سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ اس ملک کے 2024 کے صدارتی انتخابات...

مزید پڑھیں

صہیونی حلقوں میں فلسطینیوں کی انتقامی کاروائی پر تشویش

صہیونی
فروری 7, 2023
0

سچ خبریں:ایک صیہونی صحافی نے اس حکومت کے فوجیوں کے ہاتھوں کفرعقب کیمپ میں پانچ فلسطینی مجاہدین کی شہادت کے...

مزید پڑھیں
SachKhabrain

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en

Follow Us

کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • Contact
  • Home
  • Home
  • Home 2
  • Home 3

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?