?️
اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت اور اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کے چیمبر میں ہونے والے ایک اجلاس میں جماعتوں کے سربراہان پر ذاتی حملوں سے باز رہنے کا فیصلہ کیا تھا جو ‘بے کار عمل’ ثابت ہوا اپوزیشن نے دعویٰ کیا کہ حکومت اجلاس میں کیے گئے اپنے وعدے سے مُکر گئی ہے کیوں کہ وزیر اعظم کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی اس یقین دہانی کی نفی کی کہ 10 جون کو 21 بلز کی منظوری کا جائزہ لینے کے لیے ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
دوسری جانب وزیر توانائی حماد اظہر نے جمعے کے روز بجٹ اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کے بعد ان پر زبانی حملے کیے۔
علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) نے دعویٰ کیا کہ بابر اعوان کے بیان کے باوجود اسپیکر اسد قیصر نے اپوزیشن کو یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ 21 متنازع بلز پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیں گے اور اس میں شمولیت کے لیے اپوزیشن اراکین کے نام بھی مانگے تھے۔
اس ضمن میں جب اجلاس میں شرکت کرنے والے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ڈان کو بتایا کہ دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ کوئی بھی رکن اسمبلی پارٹیوں کے سربراہان بالخصوص پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سربراہان کے خلاف نہیں بولے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ‘درحقیقت یہ تجویز مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا تنویر نے پیش کی تھی کہ پارلیمان میں تقاریر کے دوران کم از کم پارٹی سربراہان کو ہدف نہیں بنانا چاہیے’۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن نے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی جس کے لیے وہ اسپیکر قومی اسمبلی سے بات کر کے انہیں اپوزیشن سے دوبارہ رابطہ کرنے اور ان کے رہنماؤں کو اجلاس میں ہوئے وعدے کی یاد دہانی کروانے کا کہیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 11 جون کو وزیر خزانہ شوکت ترین کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن اراکین کی جانب سے اپنے خلاف تضحیک آمیز بیانات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا تھا۔
دوسری جانب اپوزیشن نے دعویٰ کیا کہ 12 جون کو حکمراں اتحاد کے اجلاس کے دوران وزیراعظم نے اپنی پارٹی کے قانون سازوں کو ہدایت کی تھی کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو بجٹ 22-2021 پر تقریر کرنے نہ دی جائے’۔
اس ضمن میں جب پیپلز پارٹی کے فرحت اللہ بابر سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ جب حماد اظہر نے پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری پر ذاتی حملے کیے تو وہ حیران رہ گئے۔
فرحت اللہ بابر نے کہا کہ ‘جب معاہدے کے باوجود حکومتی اراکین نے اپنی اشتعال انگیز تقاریر اور انداز جاری رکھا تو چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ یہ عمران خان کی ہدایات پر جان بوجھ کر کیا جارہا ہے۔
دریں اثنا پی پی پی کے ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پارٹی اراکین سے ملک میں گدھوں کی تعداد کے اعداد و شمار مانگے تھے جو حال ہی میں قومی اقتصادی سروے میں شائع ہوئے تاکہ اسے اپنی تقریر میں شامل کر سکیں۔
ادھر مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ڈان کو بتایا کہ ان کے رہنماؤں نے حکومت سے کوئی وعدہ نہیں کیا تھا بلکہ یہ تجویز حکومتی اراکین کی جانب سے آئی تھی کہ ایک دوسرے کے پارٹی سربراہان پر تنقید نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر میں ہوئے اجلاس میں بتایا گیا کہ بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم کے خلاف نعرے لگانے پر وہ خاصے ناراض ہوئے تھے، مسلم لیگ (ن) کے اراکین نے اسد قیصر کو کہا تھا کہ اگر شہباز شریف پر ذاتی حملے کیے جائیں گے تو وزیر اعظم کو بھی اپوزیشن کی جانب سے یہی رویہ ملے گا۔
مریم اورنگزیب کے مطابق اسپیکر نے اپوزیشن کا مطالبہ مانتے ہوئے 10 جون کو جلد بازی میں منظور کیے گئے بلز پر نظرثانی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن اگلے روز بابر اعوان نے پریس کانفرنس کر کے کہا کہ بلز واپس نہیں لیے جائیں گے۔
ترجمان مسلم لیگ (ن) نے بتایا کہ ان کی جماعت کے سینئر رہنماؤں نے اس معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کیا جنہوں نے یقین دہانی کروائی کہ بلز پر نظرثانی کے لیے کمیٹی ضرور بنائی جائے گی۔
مشہور خبریں۔
یوکرائنی جنگ یورپ میں بھرتی کی بحالی کا سبب بنی
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: یوکرین کی جنگ کے آغاز سے ہی فوج کو مضبوط
نومبر
پاکستانی ائیر لائنز سے یورپ کے پروازیں ختم ہو سکتی ہیں
?️ 28 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی
نومبر
نیتن یاہو کے خلاف قانونی الزامات کی سماعت کے اجلاس میں تناؤ
?️ 15 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن
مارچ
امریکہ اور اس کے اتحادی یوکرین جنگ کو طول دینے کے درپے ہیں:روس
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:روس کی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے کہا کہ امریکہ اور
ستمبر
ٹرمپ اور بائیڈن ایک ہی سکہ کے دو رخ:ایران
?️ 16 مارچ 2021سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے تہران ڈائیلاگ کے دوسرے
مارچ
امریکہ کے لیے سعودی عرب کے مطالبات
?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں:سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر
اکتوبر
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حج پالیسی 2023 کی منظوری دے دی
?️ 7 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)
مارچ
غزہ کے واقعات بیدار ضمیر انسانوں کا امتحان ہیں:ملائیشیا کے وزیر اعظم
?️ 1 جون 2025 سچ خبریں:ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے غزہ میں جاری
جون