اپنی چھت اپنا گھر پروگرام بلاسود قرض جلد واپس کرنے پر رعایت دینے کی سفارش

اپنی چھت اپنا گھر

?️

لاہور (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت بلاسود قرض سے مستفید ہونے والے افراد کے لیے سہولیات میں مزید اضافہ کر دیا۔

سیکرٹری ہاؤسنگ کی ہدایت پر ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں پروگرام ڈائریکٹر مرزا ولید بیگ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ دوران اجلاس اخوت، این ایس آر پی اور دیگر مائیکروفنانس اداروں کی جانب سے عملی تجاویز پیش کی گئیں جبکہ ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان نے رعایت کے اطلاق کے لیے ایس او پیز جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔

اجلاس میں سفارش کی گئی کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت فراہم کیے گئے بلاسود قرض کی جلد واپسی پر مستفید افراد کو 20 فیصد تک رعایت دی جائے، دورانِ قرض مدت وفات کی صورت میں قرض معاف کرنے اور معذور ہونے کی صورت میں بھی رعایت دینے کی تجویز شامل ہے۔

ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قرض کی واپسی میں مزید آسانیاں پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جبکہ رعایت کا اطلاق 10 سالہ قرض کو 3 سے 6 سال میں واپس کرنے کی صورت میں ہوگا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت شہریوں کو 10 سال کے لیے 15 لاکھ روپے تک کا بلاسود قرض فراہم کیا جاتا ہے تاہم مجوزہ ایس او پیز جلد صوبائی وزیر بلال یاسین اور سیکرٹری ہاؤسنگ کو پیش کی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ رعایت دینے کا مقصد مستفید شہریوں کے لیے مزید سہولت پیدا کرنا ہے جبکہ وقت سے پہلے واپس آنے والی رقم سے مزید افراد کو گھر بنانے میں مدد فراہم کی جا سکے گی۔

مشہور خبریں۔

بن سلمان کی سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کی درخواست

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:عراق کے وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ

کیا حماس خود کو دوبارہ تیارکر رہی ہے؟

?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں:Yediot Aharonot اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج نے سیاسی قیادت کو

آرڈیننس لانا پارلیمان کی توہین ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی

?️ 20 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے

جرمن کی معاشی کمزوری کی وجوہات

?️ 10 اگست 2023سچ خبریں:جرمنی کے وزیر اقتصادیات رابرٹ ہوبیک گیس کے بحران اور مہنگائی

پاکستان نے افغانستان کے علاقوں پر ممکنہ حملے کی دی دھمکی

?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ٹی وی چینل جیو نیوز

پاکستانی دانشور: امام خمینی (رہ) کی بصیرت دشمنان اسلام کی شکست کا باعث بنی

?️ 4 جون 2025سچ خبریں: ایک پاکستانی مذہبی دانشور نے امام خمینی (رہ) کی تحریک

یمن کی جنگ میں شمولیت اسرائیل کے لیے نیا اسٹریٹجک بحران: صیہونی اخبار کی رپورٹ

?️ 31 مارچ 2026سچ خبریں:صیہونی اخبار معاریو کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کی

قمر جاوید باجوہ نے ریکارڈنگز کو تسلیم کیا جو ایک غیر قانونی اقدام ہے، عمران خان

?️ 19 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے