اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت ایک لاکھ 40 ہزار گھر تکمیل کے قریب ہیں۔ عظمی بخاری

عظمی بخاری

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت ایک لاکھ 40 ہزار گھر تکمیل کے قریب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مالی سال 26-2025 کا تاریخی بجٹ پیش کیا گیا، وزیراعلی ایک ایک روپے کو عوام کی امانت سمجھتی ہیں، مریم نواز خود کو عوام کے سامنے جوابدہ سمجھتی ہیں، وزیراعلیٰ کے نزدیک جزا اور سزا بہت اہمیت رکھتی ہے۔

ذرائع کے مطابق عظمی بخاری نے کہا کہ ایک سال کے دوران 40 ہزار گھر بنائے گئے، جن لوگوں نے 50 لاکھ گھر بنانے تھے وہ 50 گھر بھی نہیں بنا سکے، وزیراعلیٰ مریم نواز نے بجٹ میں صرف عوامی فلاح کو ترجیح دی ہے، جلاؤ گھیراؤ یا احتجاج کیلئے کوئی رقم مختص نہیں کی گئی۔

عظمی بخاری نے یہ بھی بتایا کہ اہم محکموں کی فنڈنگ میں 3 سے 300 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے اور ہزاروں طلبہ کو لیپ ٹاپس فراہم کئے جا رہے ہیں تاکہ نوجوان نسل کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیا جا سکے، وزیراعلی کی سیاست میں جوابدہی کا عنصر نمایاں ہے اور وہ عوام کے ہر پیسے کو امانت سمجھتی ہیں۔

اس موقع پر وزیرہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا کہنا تھا کہ پنجاب کا ٹیکس فری بجٹ دیا گیا، نئے مالی سال کے بجٹ میں پنجاب کے عوام کیلئے خوشخبریاں ہیں، عام لوگوں کی زندگی کو آسان بنایا جا رہا ہے، اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت 50 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف رواں ماہ مکمل ہو جائے گا۔

مشہور خبریں۔

فرانس کی نئی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کون ہیں؟

?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:فرانس کی نئی وزیر خارجہ دوسری خاتون ہیں جنہوں نے فرانسیسی

مغربی میڈیا غزہ میں اسرائیل کے جرائم میں شریک

?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں:انگریزی ویب سائٹ ماڈل ایسٹ آئی کے مطابق موجودہ جنگ میں

طالبان کی دنیا میں مثبت چہرہ پیش کرنے کی کوششیں

?️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں: طالبان مختلف ممالک کی توجہ اپنی طرف مبذول کروانے کی کوشش

خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق

?️ 11 جون 2023خیبرپختونخوا : (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے حادثات میں

وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی

?️ 10 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ

یمنیوں کا صیہونیوں کو پیغام

?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ میں اسرائیلی جرائم بند ہونے تک صیہونی جہازوں پر

نیتن یاہو کے ترجمان کو کس بات پر برطرف کیا گیا؟

?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: میڈیا رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ بنیامین نیتن یاہو

ہماری جماعت کی بنیاد کشمیرکاز کی وجہ سے رکھی گئی تھی۔ بلاول بھٹو

?️ 31 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے