آپریشن غضب للحق میں اب تک 297 خوارج ہلاک 450 زخمی ہوچکے ہیں۔ ترجمان پاک فوج

جنرل احمد شریف

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ غضب للحق میں 297 خوارج ہلاک 450 زخمی ہو چکے ہیں۔

پاک افغان کشیدگی کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ تھوڑی دیر قبل وزیرِاعظم کو آپریشن غضب للحق پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، پاکستان نے کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف ایکشن لیا۔ اُنہوں نے کہا کہ آج کی بریفنگ کا مقصد تفصیلی آگاہی ہے، 21 اور 22 فروری کی شب دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، افغان طالبان رجیم دہشت گردوں کی پشت پناہ ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آپریشن میں 297 خوارج ہلاک 450 زخمی ہو چکے ہیں، 89 پوسٹیں تباہ اور 18 پر قبضہ کر لیا گیا، 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کیں، دہشتگردوں کو چن چن کر مارا گیا، دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے پاک فوج کے 12 جوان شہید ہوئے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا فتنہ الہندوستان، فتنہ الخوارج کے 22 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، دہشتگرد اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔

اُنہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ دفاع وطن کے لیے ہر دم تیار ہیں، پاک فوج کے 27 جوان زخمی اور ایک لاپتہ ہے، دہشتگردوں اور اُن کے سہولت کاروں کو ویسا ہی جواب دیا جس کے وہ مستحق تھے، افغان طالبان سوشل میڈیا کے ذریعے دھمکیاں دے رہے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کسی جگہ پر دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہوتا ہے تو دہشت گردوں اور ان کے تحفظ کرنے والوں کی کوئی جگہ محفوظ نہیں ہوگی، افغان طالبان رجیم دہشت گردوں یا پھر پاکستان کو منتخب کریں، ہماری چوائس کلیئر ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پاکستان کے عوام مسلح افواج سے اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں، سبی، ایبٹ آباد اور نوشہرہ میں ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا گیا، پاکستان کے مفادات کا تحفظ ہر قیمت پر کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

نواز شریف کا ’عمران خان کی مقبولیت‘ کا مقابلہ کرنے کیلئے متحرک ہونے کا فیصلہ

?️ 11 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) سیاسی منظر نامے اور ملک میں جاری بحران کے

صدر رئیسی کی شہادت، پاک ایران تعلقات کا مستقبل؟

?️ 22 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ حسین

عراقی انتخابات کے ابتدائی نتائج کا اعلان عنقریب؛ 41 فیصد ووٹنگ

?️ 11 اکتوبر 2021سچ خبریں:عراقی الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اس ملک کےپارلیمانی انتخابات

کسی جماعت پر پابندی نہیں، توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، نگران وزیراعظم

?️ 23 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے

عارف علوی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے خط لکھ دیا

?️ 6 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت عارف علوی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو

غزہ میں جاری اسرائیلی ظلم و ستم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، وزیراعظم

?️ 30 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ

امریکہ میں فلسطین کے حامیوں نے کرسمس کی تقریبات میں خلل ڈالا

?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:نیو یارک شہر میں فلسطین کے حامیوں کی جانب سے زبردست

وزیر خارجہ، مفتی منیب کا معاہدے کی تفصیل بتانے سے انکار

?️ 31 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور مفتی منیب الرحمٰن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے