آزاد کشمیر پرامن خطہ، یہاں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں۔ چودھری انوارالحق

انوارالحق چوہدری

?️

مظفرآباد (سچ خبریں) وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق سے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبہ کے وفد نے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر پرامن خطہ ہے، آزاد کشمیر میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں ہے، لوگوں کو بنیادی جمہوری آزادیاں میسر ہیں، آزادکشمیر میں اتحادی جماعتوں کی کولیشن کی بنیاد پر ایک نمائندہ حکومت قائم ہے۔

ذرائع کے مطابق چودھری انوارالحق نے کہا کہ آزادکشمیر میں ترقیاتی بجٹ حکومت اور اپوزیشن دونوں کو برابر سطح پر تقسیم کیا جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر کے نہتے شہریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔

وزیراعظم آزادکشمیر کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظلوم شہریوں کو بربریت کا نشانہ بنایا جارہا ہے، مسلح افواج پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اسلاف نے پاکستان بننے سے پہلے الحاق پاکستان کی قرارداد منظور کر لی تھی، ہمارا پاکستان سے تاریخی رشتہ ہے، انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر بھارتی تسلط سے مکمل آزاد ہوگا۔

مشہور خبریں۔

ہیگ ٹربیونل کے صیہونی مخالف فیصلے کیا ہوا؟

?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں:سکریٹری جنرل انتھونی گوتریس کے ترجمان دوجارک نے صیہونی حکومت کے

یمنیوں کا صیہونیوں کو انتباہ

?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے صیہونی حکومت

بجلی کمپنیاں زائد بلنگ کرکے صارفین کا خون نچوڑنے لگیں

?️ 5 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بجلی کی فراہمی میں زائد بلنگ اور بدعنوانی

جلاؤ گھیراؤ کیس: عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

?️ 21 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر

اسرائیل کی ممکنہ جنگ کی تیاری؛ 400000 ریزرو فوجیوں کی بھرتی کا امکان  

?️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ بنیامین نیتن یاہو

ہنری کسنجر ایک جنگی مجرم

?️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ میں ایک آئرش قانون ساز نے جمعرات کو انتقال

’دہشت گردوں‘ اور قومی ادارے تباہ کرنے والوں سے مذاکرات نہیں ہو سکتے، جاوید لطیف

?️ 1 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر جاوید

انسانوں کی بدترین غلامی دیکھنی ہے تو اندرون سندھ چلے جائیں، عمران خان

?️ 23 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے