آئی ایم ایف نے حکومت سے 5 اشیائے ضروریہ پر سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کیا

مہنگائی

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں)  ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت سے 5 اشیائے ضروریہ آٹے، گھی ، چینی، دالوں اور چاول پر سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے صرف احساس پروگرام میں شامل افراد کو ہی ٹٓارگٹڈ سبسڈی دی جائے۔

حکومت کو چاہیے کہ مالی معاملات میں بھی نظم و ضبط قائم کرے۔ یاد رہے پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز اکتوبر میں ہوگا، مذاکرات میں معیشت، ٹیکس اہداف ، سبسڈیز اور گردشی قرضوں کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

کامیاب مذاکرات کی صورت آئی ایم ایف مزید 1 ارب ڈالر قرض کی قسط جاری کرے گا، حکومت نے مذاکرات کو کامیاب بنانے کیلئے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی بھی تیاری کرلی ہے۔

دوسری جانب ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے فی کلو گیس 20 روپے مہنگی کردی ہے، گیس کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کو جواز بنا کرکیا، گھریلو سلنڈر 236 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 908روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ ایل پی جی 175 روپے سے بڑھ کر 195 روپے فی کلو ہوگئی ہے، گھریلو سلنڈر 2060 روپے سے بڑھا کر 2300 روپے مہنگا کردیا گیا ہے۔ کمرشل سلنڈر 7925 روپے سے بڑھ کر 8853 روپے کا ہوگیا ہے۔ چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا کہ اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت کو بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کی فہرست میں شامل کیا جائے: فلسطین

🗓️ 7 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل نمائندے ریاض منصور  نے اس

وزیر خارجہ نے افغان مشیر قومی سلامتی کے بیانات کو غیر ذمہ دارانہ اور تکلیف دہ قرار دیا

🗓️ 4 جون 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان مشیر

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اتحاد امت کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا

🗓️ 8 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اتحاد بین المسلمین

ججز کےخلاف مہم: آئی ایس آئی، آئی بی، ایم آئی سمیت تمام خفیہ اداروں کے کردار کو دیکھنا ہے، عدالت

🗓️ 14 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس بابر ستار کے

سانحہ بجبہاڑہ کے شہدا ء کو ان کے یوم شہادت پرشاندار خراج عقیدت

🗓️ 22 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے سانحہ بجبہاڑہ کے شہداء

سعودی عرب کے سابق ولی عہد محمد بن نائف کی موت کی افواہیں

🗓️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:بعض ذرائع نے سعودی سرکاری رازداری کے درمیان آل سعود کی

ہم اپنی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا ہر قیمت پرتحفظ یقینی بنائیں گے، وزیراعظم

🗓️ 8 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے مشکل کی گھڑی میں

مسلم لیگ (ق) کے ساتھ ملاقات زبردست رہی، اللہ نے کبھی خالی ہاتھ نہیں بھیجا:شاہ محمود قریشی

🗓️ 26 مارچ 2022لاہور(سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما اور پنجاب اسمبلی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے