آئی ایم ایف سے پاکستان ایک ارب 18 کروڑ ڈالر کی قسط کی منظوری کیلئے کوشاں

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں)  پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پر معاشی مسائل پیدا ہونے کی صورت میں سیلاب سے متعلق اخراجات کے حوالے سے بین الاقوامی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) پاکستان کی مالی پوزیشن کا جائزہ لےرہا ہے۔

 نویں قسط میں تاخیر پر میڈیا کے سوالات پر وزارت خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف بخوبی سمجھتا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پر معاشی مسائل پیدا ہوئے اس لیے فراہم کردہ اعداد وشمار کا استعمال کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی ٹیم تفصیلی جائزہ لے رہی ہے۔

آئی ایم ایف اور پاکستان کے فریقین کے درمیان ایک ماہ کے زائد عرصے سے ورچوئل بات چیت جاری تھی جس میں رواں ماہ نویں قسط جاری کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ آئندہ برس کی تعطیلات سے قبل آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے تقریباً ایک ارب 18 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط منظوری کے بعد اس کی تقسیم کی جاسکے۔

پالیسی سطح پر بات چیت کو حتمی شکل دینا ابھی باقی ہے تاہم وزارت خزانہ نے بتایا کہ زیر التوا نویں جائزے پر باضابطہ بات چیت کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لیے ممکنہ طور پر آئی ایم ایف کی ٹیم جلد اسلام آباد کا دورہ کرےگی۔

پروگرام کے نفاذ کے لیےعام طریقہ یہ ہے کہ آئی ایم ایف کے عملے کو حکام کے ساتھ معاہدہ طے کرنا ہوتا ہے جس کے بعد بورڈ کے اراکین اس معاہدے کے تحت 15 دن کے اندر اجلاس منعقد کرتے ہیں، اجلاس میں مزید تاخیر ہوئی تو آئندہ برس جنوری کے پہلے ہفتے تک آئی ایم کا ایگزیکٹو بورڈ دستیاب نہیں ہوگا۔

اسی دوران پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر انتہائی کم ہیں اور مرکزی بینک کے حکام خام اور پیٹرولیم مصنوعات جیسی ضروری درآمدات کےلیے ڈالر کے اجرا کو محدود کررہی ہے۔

وزیر خزانہ اسحٰق ڈار اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پہلے ہی اعلان کرلیا تھا کہ وہ رواں ہفتے ایک ارب ڈالر صکوک (اسلامی بانڈ) کی ادائیگی کریں گے۔

زرمبادلہ میں کمی اور سپلائی میں خلل کے باعث تیل کی صنعتیں اور پیٹرولیم ڈویژن شکایات کررہی ہیں۔

حکام نے گزشتہ ہفتے نظرثانی شدہ مالیاتی فریم ورک واضح کیا جس میں رواں مالی سال کے دوران مالیاتی خسارے میں ایک کھرب روپے واضح کیے گئےاور 9 ارب روپے سے زائد مالیت کے بجٹ سے سود کی ادائیگیوں کے علاوہ آئندہ آمدنی میں کمی بھی شامل ہے۔

اسی دوران سیلاب کی وجہ سے فنڈ پروگرام میں پاکستان ان تخمینوں میں نمایاں چھوٹ کا مطالبہ کررہا ہے، بجٹ میں سیلاب سے متعلق اخراجات اورکثیر اطرافی تجارت اور دوطرفہ قرض دہندگان اور ڈونرز کے حوالے سے فنڈ کا عملہ حکومتی صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔

ایم ایم ایف کے ذرائع نے تجویز دی کہ انسانی مدد اور بحالی کی ضرورت کے ہدف کو حاصل کرنے اور پالیسی کو دوبارہ سے ترجیح دینے کے لیے دونوں فریقین بات چیت کررہی ہیں، جبکہ دوطرفہ اور کثیر اطرافی شراکت داروں کی جانب سے مالی مدد جاری رکھنے سمیت مالی پائیداری اور بڑے پیمانے پر معاشی حالات کو حاصل کرنے کے لیے اصلاحی کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔

پالیسی سطحی مزاکرات گزشتہ ماہ اکتوبر کے آخری ہفتے سے تاخیر کا شکار ہوئے تھے، بعد ازاں 3 نومبر کو مذاکرات دوبارہ بحال ہوئے لیکن دوطرفہ فرقین کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر التوا کا شکار ہوئے۔

رواں مالی سال میں سیلاب سے متعلق مالیاتی ضروریات واضح نہ ہونے اور اخراجات میں کمی کی وجہ سے درآمدی کنٹرول کے بعد آمدنی میں کمی کے درمیان زیر التوا 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے نویں جائزے پر باضابطہ بات چیت کے شیڈول کے لیے کوششیں جاری تھیں۔

گزشتہ ہفتے وزارت خزانہ نے کہا تھا کہ دونوں فریقین کی جانب سے اتفاق کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران سیلاب سے متعلق انسانی مدد کے اخراجات میں اضافہ کیا جائےگا۔

وزارت خزانہ نے دعویٰ کیا کہ آئی ایم ایف نے غریب افراد بالخصوص سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے مدد کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے

مشہور خبریں۔

غزہ جنگ، عرب حکومتوں کے مستقبل کو معین کرے گی

?️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے رہنما محمد الہندی نے اس

کیا تیل منتقلی کے معاہدے کی منسوخی متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے ہنی مون کے خاتمے کی علامت ہوگی؟

?️ 27 جولائی 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات اسرائیل کے ساتھ سیاسی ، معاشی ، سلامتی

چاووش اوغلو ابوظہبی میں داخل ، ترکی اور متحدہ عرب امارات تعلقات کو مضبوط بنانے کے خواہاں

?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:    ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو اپنے اماراتی

بجلی کی قیمت میں مسلسل اضافے سے صارفین پریشان

?️ 11 فروری 2021 اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے

معیشت درست سمت میں ہے، قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک

?️ 24 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے

بھارت افغانستان سے پاکستان کے خلاف ’کم شدت کی جنگ‘ لڑ رہا ہے، وزیرِ دفاع

?️ 30 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ

ملک میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا

?️ 8 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) ملک میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت ہوگیا۔ تفصیلات

26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک، وارنٹ گرفتاری جاری

?️ 30 اکتوبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے