?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر 11 روپے 50 پیسے اضافے کے بعد 299 روپے 50 پیسے کی سطح پر آ گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی ادائیگی کے نظام میں کارڈ کی بنیاد پر سرحد پار لین دین کے لیے بینکوں کو انٹربینک مارکیٹ سے امریکی ڈالر حاصل کرنے کی اجازت دینے کے بعد اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک نے ایک سرکلر جاری کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایک مختصر مدتی اقدام ہے کیونکہ بینکوں کو دی گئی اجازت 31 جولائی کو ختم ہو جائے گی۔
اس اقدام سے پہلے انٹربینک مارکیٹ کے مقابلے میں اوپن مارکیٹ ڈالر کی قیمت 30 روپے زیادہ تھی، گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 285 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکرٹری ظفر پراچا نے کہا تھا کہ ’اسٹیٹ بینک نے صحیح وقت پر درست فیصلہ کیا، اس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 20 سے 25 روپے تک گر جائے گی اور انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کے درمیان بڑے فرق کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی‘۔
ظفر پراچا نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں ایکسچینج کمپنیوں کا زیادہ تر کاروبار بینکوں کے ساتھ ہے کیونکہ وہ کریڈٹ کارڈز کے لیے ایکسچینج کمپنیوں سے ڈالر خرید رہے تھے۔
مرکزی بینک کے فیصلے کے بعد اوپن مارکیٹ میں بینکوں کی جانب سے ڈالر کی طلب غائب ہوگئی، جس کی وجہ سے اس کی قیمت میں تیزی سے کمی دیکھی گئی۔
مشہور خبریں۔
کورونائی نسل پرستی
?️ 21 اگست 2021سچ خبریں:ٹیکساس کے نائب گورنر نے کورونا میں اضافے کے لیے سیاہ
اگست
اردن نے الکرامہ آپریشن کو انفرادی کارروائی قرار دیا!
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: اردن کی وزارت داخلہ نے اردن اور مقبوضہ فلسطین کی
ستمبر
افواج پاکستان نے دشمن کے مکروہ حملے کا جواب دے کر تاریک رات کو چاندنی بنادیا، وزیراعظم
?️ 7 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشمن
مئی
غزہ میں ہر روز کتنے بچے شہید یا زخمی ہوتے ہیں؟
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے اعلان کیا
نومبر
’کنا یاری‘ فیم ایوا بی کی رکشہ سواری کی ویڈیو وائرل
?️ 19 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ’کوک اسٹوڈیو سیززن 14‘ کے ’کنا یاری‘ سے شہرت
دسمبر
مصر کی الازہر ینیورسٹی نے سویڈن میں قرآن پاک کی توہین کی مذمت کی
?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:مصر کی الازہرینیورسٹی نے سویڈن میں انتہا پسند گروہوں کی جانب
جنوری
آل سعود کے ساتھ صیہونی حکومت کے تعلقات معمول پر
?️ 11 نومبر 2021سچ خبریں : عبرانی زبان کے اخبار Yedioth Ahronoth نے رپورٹ کیا کہ امریکہ
نومبر
کیا اسرائیل امریکہ پر بوجھ بن گیا ہے ؟
?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں:یدیعوت احرانوت اخبار نے ہفتے کے روز اپنی ویب سائٹ پر
اکتوبر