?️
کراچی(سچ خبریں) ایڈمنسٹریٹر کراچی نےعمر شریف کے انتقال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے شہید ملت روڈ پر قائم ہونے والے انڈر پاس اور حیدر علی روڈ کو ان کے نام سے منسوب کرنے کا اعلا ن کردیا ہے ان کا کہنا تھا کہ عمر شریف ایک عظیم شکصیت اور بڑے فنکار تھےانہوں نے دنیا بھر میں اپنا نام روشن کیا۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ شہید ملت روڈ پر قائم ہونے والے انڈر پاس اور حیدر علی روڈ کو عمر شریف کے نام سے منسوب کردیا گیا ہے۔
قبل ازیں مرتضیٰ وہاب نے عمر شریف کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انتقال پر تعزیت کی۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ’عمرشریف عظیم شخصیت اوربڑےفنکار تھے، انہوں نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا‘۔صوبائی وزیراطلاعات سعید غنی بھی عمر شریف کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے اُن کی رہائش گاہ پہنچے۔
وزیراطلاعات سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمر شریف کو اُن کی خواہش کے عین مطابق عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے احاطے میں دفن کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے تدفین کے انتظامات شروع کردیے ہیں۔
جرمنی میں انتقال کر جانے والے معروف پاکستانی اداکار عمر شریف کی میت منگل کے روز کراچی پہنچنے کا امکان ہے، جرمنی سے اُن کی میت پیر کی رات روانہ کی جائے گی۔ جرمنی کے شہر نیوریمبرگ سےکراچی کافضائی فاصلہ8 گھنٹے ہے۔
اطلاع کے مطابق عمر شریف کی میت کو سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے، عمرشریف کے بیٹے اور اہلیہ کراچی سے براہ راست امریکا روانہ ہوئے تھے، جو آج رات کو جرمنی پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق اتوارکی تعطیل کے باعث ضروری کارروائی پیر کے روز مکمل کی جائےگی، میت لانےکیلئے کمرشل پروازیا ایئر ایمبولینس کا استعمال کیاجاسکتا ہے۔
اس ضمن میں سول ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ’ایئرایمبولینس سے متعلق تحریری درخواست موصول نہیں ہوئی، درخواست موصول ہوئی تو طیارے یا ایئرایمبولینس کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت دی جائے گی۔
مشہور خبریں۔
صہیونی حکومت دہشت گردی کی جڑ ہے: فلسطین
?️ 11 اکتوبر 2021سچ خبریں: نبیل ابو رادین نے کہا: دنیا کے ممالک فلسطین کو مشرقی
اکتوبر
محکمہ موسمیات نے مری اور گلیات میں ہائی الرٹ جاری کر دیا
?️ 15 جنوری 2022مری (سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے شمالی علاقہ جات میں اگلے ہفتے
جنوری
یوکرین میں متعدد اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں: عبرانی میڈیا
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:ایک اسرائیلی میڈیا آؤٹ لیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ یوکرین
مارچ
یوکرین جنگ میں پیوٹن کا اگلا قدم کیا ہوگا؟
?️ 29 جون 2022سچ خبریں: ایک امریکی مصنف اور اٹلانٹک کونسل کے ایک اہم رکن
جون
ایران اور سعودی عرب کے درمیان اچھے تعلقات اسرائیل کے لیے نقصان دہ ہیں:صیہونی تحقیقی مرکز
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سکیورٹی اسٹڈیز سینٹر اور دایان سینٹر نے علاقائی
جون
کیا صیہونی اندرونی تقسیم خانہ جنگی کا باعث بنے گی؟
?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی کہ نتن یاہو کے دسیوں
مئی
سعودی عرب میں دو بحرینی نوجوانوں کی پھانسی پر ردعمل
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:بحرینی عوام اور حکومت مخالف قوتوں نیز انسانی حقوق کی تنظیموں
مئی
اردگان کی جیت پر مبارکباد دینے والے پہلے غیر ملکی رہنما
?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے صدارتی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کے باضابطہ اختتام
مئی