انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا

🗓️

کراچی (سچ خبریں )مفتاح اسماعیل کے استعفے کے اور اسحاق ڈار کی واپسی کے اعلان کے بعد آج انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی ہو چکی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق یہ خبر رپورٹ ہونے تک انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2.65 روپے کمی ہو چکی ہے جس کے بعد ڈالر سستا ہونے کے بعد 237 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ، مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوتے ہی شیئرز کا لین دین شروع ہو تو 100 انڈیکس 40 ہزار 620 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں بھاری اضافہ ہوا اور انڈیکس 41 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا لیکن یہ اضافہ اسی طرح جاری نہ رہ سکا ، کچھ دیر میں اس میں کمی ہوئی اور اس وقت انڈیکس 238 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 40 ہزار 859 پوائنٹس پر موجود ہے ۔

دن کے آغاز میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی ، نئے ہفتے کے آغاز  میں ہی ڈالر کی قیمت  1.72پیسے سستا ہو گیا. نجی ٹی وی "ہم  نیوز” کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں  1.72 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر  237.99 روپے کا ہو گیا ہے ۔

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 65 پیسے سستا ہو کر 237 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر 6 روپے 40 پیسے سستا ہو کر 238 روپے کا ہو گیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور 100 انڈیکس345 پوائنٹس اضافے سے 40965 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ 23 ستمبر کو 16 روز بعد پاکستان میں امریکی ڈالر کی قدر میں 6 پیسے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

مشہور خبریں۔

بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ”بھارتی یوم جمہوریہ“ سے قبل تلاشی کی کارروئیوں ، چھاپوں کاسلسلہ تیز کردیا

🗓️ 13 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

فلسطین کی حمایت میں لندن میں سب سے بڑے مظاہرے

🗓️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:ہفتے کے روز لندن میں فلسطینی حامی مارچ کے منتظمین اب

طوفان الاقصی اور عرب صیہونی سمجھوتے کے مذاکرات کی خاک آلود میز

🗓️ 15 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ میں صیہونیوں کے جرائم بشمول ہزاروں بچوں کا قتل

صیہونی حکومت کا فلسطین میں جرم کا اعتراف ایک مثبت قدم

🗓️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں:  فلسطینی اتھارٹی نے صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر

عمران خان آرمی چیف سے متعلق اپنے بیان کی خود وضاحت کریں،ڈاکٹر عارف علوی

🗓️ 5 ستمبر 2022پشاور: (سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران

مزاحمت کا پرچم بلند رہے گا : شیخ محمد یزبک

🗓️ 15 فروری 2025سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے شرعی بورڈ کے سربراہ شیخ

واشنگٹن اور ایتھنز کا مقابلہ ماسکو سے ہوگا: بائیڈن

🗓️ 17 مئی 2022سچ خبریں:  Kyriakas Mitsotakis کے پریس دفتر نے ایک بیان میں کہا

لبنان میں امریکی منصوبے کی نئی تفصیلات

🗓️ 3 جون 2023سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے لبنان میں امریکہ کی نقل و حرکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے