انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 47 پیسے مزید سستا

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور انٹربینک میں ڈالر مزید ایک روپے 47 پیسے سستا ہوگیا ہے۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو 119 روپے 92 پیسے پر بند ہونے کے بعد آج صبح 9 بجکر 50 منٹ پر ڈالر 218 روپے 45 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا جوکہ روپے کی قدر میں ایک روپے 47 پیسے یا 0.67 پیسے اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا کہ درآمدات میں کمی اور برآمد کنندگان کی جانب سے برآمدی زرمبادلہ ملک میں تیزی لانے سے ڈالر کی طلب کم ہو رہی ہے۔

ملک بوستان نے آئندہ دنوں میں شرح سود مستحکم رہنے یا کم ہونے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ مستقبل میں روپے کی قدر مزید مستحکم ہوگی۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا۔

رواں سال اگست میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نئے گورنر جمیل احمد اور پاکستان کے نئے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلی مانیٹری پالیسی ہوگی۔  مالیاتی شعبے نے ملک میں مہنگائی کے پیش نظر شرح سود میں کسی تبدیلی کی امید ظاہر نہیں کی ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی تجزیہ کار: دوحہ آپریشن کی ناکامی کا ذمہ دار نیتن یاہو ہے

?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: ایک صہیونی ماہر نے آج اتوار کو شائع ہونے والے

نیب ترامیم بل، چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے کمیٹی کے قیام کی قرارداد منظور

?️ 15 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اجلاس میں چیف جسٹس سمیت سپریم

کینیڈا: غزہ میں بھوک تباہ کن سطح پر پہنچ گئی ہے

?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: کینیڈا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس بات

پی ٹی آئی پر پابندی لگائی گئی تو کیا ہوگا؟؛ بیرسٹر سیف کی زبانی

?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا

واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری، چیٹ بیک اپ کی حفاظت کا نیا طریقہ پیش

?️ 3 نومبر 2025سچ خبریں: اسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنی چیٹ بیک

تحریک انصاف نے دوست ملک کے کہنے پر ہی 15 اکتوبر کا احتجاج ملتوی کی

?️ 18 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) سلمان اکرم راجہ نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف نے

بائیڈن آگ کے ساتھ کھیل رہے ہیں:عطوان

?️ 29 جون 2021سچ خبریں:عراقی عوامی تنظیم الحشد الشعبی کے خلاف واشنگٹن کی حالیہ جارحیت

اسرائیلی جیلیں گواتنامہ جیسی ہیں:اسرائیلی سپریم کورٹ 

?️ 19 اگست 2025اسرائیلی جیلیں گواتنامہ جیسی ہیں:اسرائیلی سپریم کورٹ صہیونی ذرائع کے مطابق، اسرائیلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے