?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں آج ٹریڈنگ کے دوران پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں مزید ایک روپے 8 پیسے گر گیا جبکہ ڈالر انڈیکس میں 20 سال کی بلند ترین سطح کے ساتھ عالمی سطح پر ڈالر مضبوط تر ہوتا جارہا ہے۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف اے پی) کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں صبح 11 بج کر 58 منٹ پر روپیہ 222.50 روپے فی ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔
مالیاتی اعداد و شمار اور تجزیاتی پورٹل میٹس گلوبل کے ڈائریکٹر سعد بن نصیر نے کہا کہ ڈالر عالمی سطح پر کئی ہفتوں سے مضبوط ہو رہا ہے اور اس کا اثر پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں بھی دیکھا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے پاکستان سے آنے والے مسافروں کو نقد رقم 5 ہزار درہم تک لے جانے کا پابند کرنے سے بھی ڈالر کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے، صرف اس اقدام نے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب کو روزانہ اندازاً 50 لاکھ ڈالر تک بڑھا دیا ہے۔
سعد بن نصیر نے مزید کہا کہ اسی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر انٹر بینک مارکیٹ میں 10 روپے سے زائد قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب نے ملک کی فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچایا اور حکومت کو سبزیاں درآمد کرنے پر مجبور کیا، یہ اقدام بھی ڈالر کی مانگ میں اضافہ کر رہا ہے اور ملک کے تجارتی خسارے کو بڑھا رہا ہے۔
سعد بن نصیر نے امید ظاہر کی کہ دوست ممالک سے جلد 4 ارب ڈالر ملنے کے بعد روپے کی قدر میں استحکام آنا شروع ہوجائے گا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی دہشت گردی کا میزائلوں کی بارش سے جواب، فلسطینیوں نے ہزاروں میزائل فائر کرکے صہیونیوں کی نیندیں حرام کردیں
?️ 13 مئی 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر وحشیانہ کاروائیوں
مئی
صیہونیوں کا غزہ کے خلاف خودکش ڈرونز کا استعمال
?️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں:صیہونی ٹیلی ویژن نے غزہ کی پٹی کے خلاف خودکش ڈرونز
ستمبر
اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 82 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح عبور کر گیا
?️ 20 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے،
ستمبر
پختونخوا میں لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا حل؛صوبے کے گورنر کی زبانی
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ
جون
ترکی اور صیہونی ریاست کے درمیان فوجی رابطہ چینل قائم کرنے کے لیے براہ راست مذاکرات
?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں:ایک خبری ادارے نے شام کے حوالے سے ترکی اور صہیونی
اپریل
شام میں ترکی اور امریکہ کے کارندے آمنے سامنے
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: شام کے صوبہ الحسکہ میں ترکی سے وابستہ نیشنل آرمی
اگست
اپنے لئے جہنم کے دروازے مت کھولو: فلسطینی استقامت کی تل ابیب کو دھمکی
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین کے العاد علاقے میں گذشتہ ہفتے انجام پانے والے
مئی
علی امین گنڈاپور کا صوبے میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ
?️ 9 اپریل 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا صوبے میں ایئر ایمبولینس سروس
اپریل