انشا اللہ پاکستان کی تاریخ کا ’سب سے بڑا جلسہ‘ آزادی چوک اسلام آباد میں27 مارچ بروز اتوار کو ہوگا:سینیٹر فیصل جاوید

?️

 اسلام آباد(سچ خبریں)سینیٹر فیصل جاوید نے  اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’انشا اللہ پاکستان کی تاریخ کا ’سب سے بڑا جلسہ‘ آزادی چوک اسلام آباد میں27 مارچ بروز اتوار کو ہوگا جس کے دوران وزیر اعظم عمران خان تاریخی خطاب کریں گے‘۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 27 مارچ کے بعد ہوگی۔

انہوں نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد میں بھرپور ناکامی ہوگی، وزیراعظم عمران خان پر اعتماد پلس ہوجائے گا۔

 یاد رہے کئی ہفتوں تک مشاورت اور مسلسل اجلاس منعقد کرنے کے بعد اپوزیشن نے 8 مارچ کو تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی۔

آئین کے آرٹیکل 95 کے تحت قرارداد جمع کرانے کے علاوہ اپوزیشن نے آئین کے آرٹیکل 54 (3) کے تحت قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرائی تھی۔

آئین کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ریکوزیشن نوٹس جمع کرانے کے بعد 14 دن کے اندر اسمبلی کا اجلاس بلانے کے پابند ہیں، جس کا مطلب ہے کہ انہیں 22 مارچ تک قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا ہوگا اور تین سے سات دن کے اندر تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانا ہوگی۔

علاوہ ازیں اسلام آباد میں پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ21، 22 اور 23 مارچ کی تاریخوں کو او آئی سی کا اجلاس منعقد ہونے جارہا ہے، کوشش ہے اس دوران قومی اسمبلی کا اجلاس ان تاریخوں میں منعقد نہ کیا جائے تاہم اس کا حتمی فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدم اعتماد پر ووٹ ڈالنے والے کو دس لاکھ لوگوں میں سے گزر کر جانا ہوگا۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ اور نتن یاہو کے درمیان 4 متنازعہ معاملات پر ایک نظر

?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: جب ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر منتخب ہوئے تو صیہونیوں

اسرائیل فلسطینی ریاست کو ختم نہیں کر سکتا

?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کی صبح کہا کہ اسرائیل

صیہونی نمائندے کا غزہ کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس میں شریک ہونے سے انکار

?️ 23 ستمبر 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غزہ سے متعلق اجلاس

درفشاں سلیم ٹیلنٹ سے زیادہ قسمت سے مشہور ہوئیں، نازش جہانگیر

?️ 15 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ نازش جہانگیر کا کہنا ہے کہ درفشاں

غزہ کے بچوں کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت

?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ نے قابض حکومت کے محاصرے

وزیر داخلہ کا اہم بیان، عمران خان مدت پوری کریں گے

?️ 10 جولائی 2021راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن

ایکسٹینشن نہیں لوں گا،5 ہفتوں بعد ریٹائرڈ ہو جاؤں گا،جنرل قمر جاوید باجوہ

?️ 21 اکتوبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک بار پھر واضح

ایرانی انقلاب اسلامی منصوبے کا کام انجام دیتا ہے:لبنانی تجزیہ کار

?️ 10 فروری 2021سچ خبریں:لبنانی سیاسی تجزیہ کار کا خیال ہے کہ ایران میں اسلامی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے