انتہائی تکلیف سے کہنا پڑ رہا ہے کہ معاہدوں پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔وسیم اختر

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما وسیم اختر کا کہنا ہے کہ وفاق اور سندھ حکومت اپنی پالیسیوں پر نظرِثانی کریں۔مردم شماری اور حلقہ بندیوں میں ایم کیو ایم کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

وسیم اختر نے مزید کہا کہ شہباز شریف،فضل الرحمان،آصف زرداری کے کہنے پر مجبوری میں معاہدہ کیا، انتہائی تکلیف سے کہنا پڑ رہا ہے کہ معاہدوں پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔

رابطہ کمیٹی جلد فیصلہ کرے گی ،آپشن کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ہمارے سامنے ماضی کی غلطیاں تھیں ، اپنے لوگوں کے لیے یہ فیصلہ کیا لیکن معاہدوں پر عمل نہیں ہو رہا، کاغذ پر لکھی گئی باتیں نہیں مانی گئیں،پی ٹی آئی کو بھی آزمایا، پی ٹی آئی نے ڈلیور نہیں کیا،وعدوں پر عمل نہ کیا گیا تو رابطہ کمیٹی جلد فیصلہ کرے گی ،آپشن کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وسیم اختر کا کہنا تھا کہ جہاں تک معاہدوں کی بات ہے پی ٹی آئی سے معاہدہ ہم نے سب سے آخر میں بہت سوچ سمجھ کر کیا ایم کیو ایم پاکستان معزز عدلیہ اور ملک اور ملک کی افواج کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والوں کا ساتھ کسی بھی طور نہیں دی سکتی ہم نے مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی کے ساتھ ملکی قیادت اور میڈیا کے سامنے تحریری معاہدہ کیا تھا لیکن ابھی تک اس معاہدے پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

وسیم اختر نے مزید کہا کہ اگر اس معاہدے پر اب جلد عمل درآمد نہیں کیا گیا تو ایم کیو ایم پاکستان آئندہ کا لائحہ عمل رابطہ کمیٹی کی مشاورت کے بعد طے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اس خام خیال میں ہے کہ غلط حلقہ بندیا ں کروا کر ایم کیو ایم کی سیٹیں چھین لے گا تو وہ اس خام خیال سے باہر نکل جائے سندھ کے شہری عوام کل بھی ایم کیوایم کے ساتھ تھے اور آج بھی ہیں وہ اپنے اچھے برے کی تمیز رکھتے ہیں کہ کون انکا درد محسوس کرتا ہے کون نہیں۔اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی زاہد منصوری،شریف خان،سی او سی انچارج فرقان اطیب اور وسیم آفتاب بھی موجود تھے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کی معیشت پر الاقصی طوفان کے تباہ کن نتائج

🗓️ 7 فروری 2024سچ خبریں:الاقصیٰ طوفانی جنگ کو 120 سے زائد دن گزرنے کے ساتھ

وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور

🗓️ 5 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ایران کے نومنتخب صدر سید

سال 2022 کے دوران معیشت کو سنگین عدم توازن کا سامنا رہا، اسٹیٹ بینک

🗓️ 8 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سال 2022 میں معیشت کو شدید عدم توازن

شہر ادلب میں داعش کا سربراہ ہلاک

🗓️ 4 اگست 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز نے آج جمعرات کی شام کو اطلاع

امریکا نے چینی ٹیکنالوجی کا مقابلہ کرنے کے لیئے اہم قدم اٹھالیا

🗓️ 12 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے چینی ٹیکنالوجی کا مقابلہ کرنے کے لیئے

جسٹس منصور علی شاہ کا موسمیاتی تبدیلی پر توجہ نہ دینے پر اظہار افسوس

🗓️ 3 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس سید منصور

نیتن یاہو کا غزہ میں خفیہ داخلہ ناکامی کی علامت 

🗓️ 27 نومبر 2023سچ خبریں:حماس تحریک کے رہنماوں میں سے ایک باسم نعیم  نے صیہونی

امریکہ کی مقبوضہ بیت المقدس میں جاسوسی کا ہیڈکوارٹر بنانے کی کوشش

🗓️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:    قانونی مرکز اسرائیل میں عرب اقلیت کی حمایت نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے