انتظار پنجوتھا کی مبینہ گمشدگی، عدالت نے وزارتِ داخلہ ودفاع سے رپورٹ طلب کرلی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما انتظار پنجوتھا کی بازیابی درخواست پر وزارتِ داخلہ اور وزارت دفاع سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجھوتھا کی بازیابی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی عدالت میں پیش ہوئے، چیف جسٹس نے استفسار کیا آئی جی صاحب اس حوالے سے کیا پوزیشن ہے، آخری لوکیشن کس جگہ کی ہےَ

آئی جی اسلام آباد نے جواب دیا کہ آخری دفعہ گاڑی ایوب چوک دیکھی گئی ہے، مرزا آصف کے بیان کے مطابق وہ آخری دفعہ فیض آباد تھے، ہم نے آئی جیز کے ساتھ گاڑی نمبر موبائل نمبر بھی شئیر کیا ہے۔

علی ناصر رضوی نے کہا کہ اسپیشل انویسٹیگیشن ٹیم بنائی ہے جس کو ایس ایس انویسٹیگیشن سربراہی کریں گے، ڈیجیٹل سرویلینس، سیف سٹی کیمروں سے ہم نے کوشش کی ہے ، ایف 6 اور ایوب چوک کے کیمروں میں انتظار پنجوتھا گاڑی نظر آتی ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس میں کہا کہ وہ ایک وکیل، سیاسی ورکر اور سب سے بڑھ کر پاکستان کے شہری ہیں، اسلام آباد میں یہ سلسلہ کچھ زیادہ ہی ہو گیا ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا آئی جی صاحب آپ کسٹوڈین ہیں آپ بتائیں ایسا کیوں ہو رہا ہے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ایک موبائل نمبر سامنے آیا ہے جو واٹس ایپ پر ہے، واٹس ایپ لوکیشن ہم آئی بی سے لیتے ہیں ابھی کچھ معلوم نہیں۔

چیف جسٹس نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت دی کہ آئی جی صاحب یہ کیوں ہو رہا ہے، اس پر پراگریس دیں جب کہ وزارت دفاع سے رپورٹ منگواتا ہوں اور کیس کل کے لیے رکھ رہا ہوں۔

بعد ازاں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارتِ داخلہ اور دفاع سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی اور انتظار پنجوتھا ایڈووکیٹ کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔

دوسری جانب، اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں پی ٹی آئی کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھا کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق انتظار پنجوتھا 8 اکتوبر سے لاپتا ہیں، رابطہ نہیں ہورہا۔

مشہور خبریں۔

پاکستان بار کونسل کے ساتھ جھگڑے میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن منقسم

?️ 7 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک کی وکلا تنظیموں میں سے ایک سپریم کورٹ

بدعنوان عناصر سےقانون کے مطابق لوٹی گئی رقوم برآمد کی جائیں

?️ 7 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال

شبلی فراز نے مفتی منیب کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی

?️ 14 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی شبلی فراز نے

میانمار کی سابق رہنما کو جبری مشقت کی سزا

?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں:میانمار کی ایک عدالت نے اس ملک کی سابق اعلیٰ عہدیدار

صہیونی کہیں بھی محفوظ نہیں رہیں گے: انصار اللہ

?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: یمن کی فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں صہیونیستوں کے خلاف

انڈونیشیا میں آزادی کی پہلی سالگرہ

?️ 17 اگست 2024سچ خبریں: ملک کی آزادی کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر انڈونیشیا

عمران خان کی قیادت میں دہشت گردی کو شکست دیں گے:وزیر داخلہ

?️ 22 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ

بھارت نے آزادی کے مطالبے کی پاداش میں کشمیریوں کا جینا حرام کررکھا ہے، حریت کانفرنس

?️ 22 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے