?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) عام انتخابات نزدیک آنے کے باوجود مسلم لیگ (ن) کا منشور تاخیر کا شکار ہے جوکہ پارٹی قیادت کے لیے شرمندگی کا باعث بن رہا ہے، سینیٹر عرفان صدیقی کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی ٹیم 3 ماہ کی کوشش کے باوجود تاحال حتمی مسودہ پیش نہیں کر سکی۔
مسلم لیگ (ن) کی حریف جماعتیں، خاص طور پر پیپلزپارٹی کی جانب سے اسی بات پر مسلم لیگ (ن) پر طنز کیا جارہا ہے کہ کیا مسلم لیگ (ن) انتخابات میں تقریباً 2 ہفتے باقی رہ جانے کے باوجود کوئی منشور پیش نہیں کر سکتی؟ ان کا کہنا ہے کہ منشور پیش کرنے میں تاخیر مسلم لیگ (ن) کی سنجیدگی کو عیاں کرتی ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز کہا کہ نواز شریف عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں جبکہ ان کے پاس کوئی انتخابی منشور نہیں ہے، یہ شخص صرف سازشوں پر یقین رکھتا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے بتایا کہ پارٹی سربراہ نواز شریف منشور کے منتظر ہیں اور انہوں نے منشور کے مسودے کی تیاری میں تاخیر پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ بہت سارے پارٹی رہنماؤں کو انتخابی منشور کی تیاری کا کام سونپ دیا گیا ہے جبکہ چند ’قابل اذہان‘ کی مدد سے اسے بروقت حتمی شکل دی جا سکتی تھی۔
تمام تر تنقید کے باوجود مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جلد بازی کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے، پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ 27 جنوری کو منشور پیش کیا جائے گا۔
ذرائع نے کہا کہ اگر منشور میں عوام کی معاشی پریشانیوں کے حل کی تدبیر اور سویلین بالادستی جیسی کوئی خاص چیزیں نہ ہوئیں تو یہ منسور کی تیاری میں یہ تاخیر پارٹی کے لیے مزید تنقید کو راغب کرے گی۔
ایک ’بامعنی‘ منشور کی تیاری کے لیے 30 سے زائد مختلف ذیلی کمیٹیوں کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ (ن) نے تقریباً 3 ہفتے قبل اندرون اور بیرون ملک پاکستانیوں سے معاونت حاصل کرنے کے لیے ایک آن لائن پورٹل بھی لانچ کیا تھا، تاہم ایسا لگتا ہے کہ اس حکمت عملی کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے منشور پیش کرنے میں تاخیر اور مسودے پر نواز شریف کے عدم اطمینان سے متعلق ’ڈان‘ کے سوالات کا جواب نہیں دیا۔
مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے بتایا کہ پارٹی نے منشور کی تیاری کے لیے مشاورت کے ایک منظم اور جامع حکمت عملی پر عمل کیا اور منشور کو معمول کی کارروائی کے طور پر نہیں لیا۔
مسلم لیگ (ن) کے مطابق پارٹی کے ایک جامع اور قابل عمل انتخابی منشور کی تیاری کے عزم کا مقصد پاکستان کو درپیش اہم مسائل کو حل کرنا ہے۔
پارٹی کا کہنا ہے کہ منشور فی الحال تیاری کے آخری مراحل میں ہے، یہ معاشی چیلنجوں کو حل کرنے، خود انحصاری کو فروغ دینے اور مہنگائی کو کم کرنے پر مرکوز ہے اور لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے پر مسلم لیگ (ن) کی خصوصی توجہ کی نشاندہی کرتا ہے۔
’نامعلوم وجوہات‘ کی بنا پر 20 جنوری کو لیہ میں انتخابی جلسہ منسوخ کرنے کے بعد نواز شریف اپنے حلقے کے ووٹرز سے خطاب کے لیے منگل کو مانسہرہ جا رہے ہیں۔
نواز شریف قومی اسمبلی کی 2 نشستوں (این اے 130 لاہور اور این اے 15 مانسہرہ) پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے مطابق نواز شریف کے ہمراہ ان کے بھائی شہباز شریف اور بیٹی مریم نواز بھی ہوں گی جو جلسے سے خطاب کریں گی۔
مشہور خبریں۔
بٹ کوائن پہلی بار 80 ہزار ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: بٹ کوائن اتوار کو تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ
نومبر
وزیراعظم نے تحریک انصاف کی مرکزی تنظیم کا اہم اجلاس طلب کر لیا
?️ 14 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پی ٹی آئی حکومت کے خلاف اپوزیشن کے رابطے تیزی
فروری
ایران کی معیشت پابندیوں کے خلاف استقامت کر رہی ہے: سعودی اخبار
?️ 25 جون 2022سچ خبریں: سعودی اخبار عرب نیوز نے جمعرات کے روز ایک
جون
ٹرمپ: میں ایران کے ساتھ جنگ کا ہیرو ہوں، لیکن کوئی نہیں مانتا!
?️ 20 اگست 2025سچ خبریں: جہاں ہیگ کی عدالت بینجمن نیتن یاہو کو ’جنگی مجرم‘
اگست
قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے بارے میں ٹرمپ اور نیتن یاہو کی فون کال کی تفصیلات
?️ 17 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور صیہونی حکومت کے وزیر اعظم
اکتوبر
نصر اللہ دھمکی دیتے ہیں تو ہم جنگ کے لیے تیار ہو جاتے ہیں:صیہونی تجزیہ کار
?️ 24 اگست 2022سچ خبریں:ان دنوں سید حسن نصر اللہ کی مسلسل تقاریر اور بحیرہ
اگست
بنگلہ دیش میں جاری سیاسی بحران میں اضافہ
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: بنگلہ دیش میں طلبا تحریک کے رہنماؤں نے فوج کی
اگست
روس-امریکہ اعتماد سازی کے عمل کا یورپ سے کوئی تعلق نہیں:روس
?️ 25 فروری 2025 سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکہ کے ساتھ اعتماد سازی
فروری