?️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء اور سابق وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ انا، انتقام، اکھاڑ پچھاڑ و ماردھاڑ بند نہ ہوئی تو نئے عذاب دستک دے رہے ہوں گے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان دہائیوں سے دائروں کے سفر کی لپیٹ میں ہے، یہ سفر بہت طویل ہو چکا، بنیادی حقوق اور آئینی پاسداری کے بغیر پائیدار معاشی ترقی اور استحکام کی منزل حاصل نہیں ہو سکتی، اگر ذاتی و گروہی اناؤں، انتقام، اکھاڑ پچھاڑ اور مار دھاڑ کا سلسلہ بند نہ ہوا تو زمینی حقیقتیں اتنی تیزی سے بدلیں گی کہ کسی کو اس کا گُمان تک نہ ہوگا اور نئے عذاب دروازے پر دستک دے رہے ہو ں گے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کم از کم دو صوبے بدترین دہشت گردی، ابتری اور بے چینی کا شکارہیں، وہاں سول اتظامیہ مفلوج نظر آتی ہے، پاکستان کی بیرونی دشمن قوتیں وطن عزیز میں پراکسی وار میں سرگرم ہیں، نظام ِ عدل پر سوالیہ نشانات کی بھرمار ہے، حکومت اپوزیشن تعلقات دو دشمنوں کی مانند سخت ترین تناؤ میں ہیں، پاکستان طاقتور بیرونی و اندرونی دشمنوں کا ہدف ہے اور پاکستانی ایک دوسرے کا ہدف ہیں، ایسے حالات پیدا کیے جانے چاہئیں کہ لوگ ملک سے باہر تانک جھانک کی ضرورت ہی نہ محسوس کریں۔
سعد رفیق نے کہا کہ گرینڈ ڈائیلاگ اور نیا میثاق جمہوریت بے شک نہایت ضروری ہیں لیکن اس مقصد کیلئے کسی ایک فریق کو پیچھے ہٹ کر آگے بڑھنا ہوگا، آئین پاکستان تمام اداروں، افراد اور وفاقی اکائیوں کے مابین ایک ضمانت ہے، اس ضمانت پر عمل نہ ہوا تو آئین کو سرے سے نہ ماننے والی قوتیں ہماری سوچ اور اندازوں سے زیادہ طاقتور ہو سکتی ہیں، اس لیے لازم ہے کہ پاکستان کو اس منجدھار سے نکالا جائے کیوں کہ آپسی کے جارحانہ رویے ہمیں پاکستان کے ازلی دشمنوں کا نوالۂِ تر بنا رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
2022 ترکی کے لیے ایک ڈراؤنا خواب تھا
?️ 30 دسمبر 2022سچ خبریں: زیادہ تر ترک تجزیہ کار کا ماننا ہے کہ
دسمبر
غزہ میں طبی نظام تباہی کے دہانے پر، الشفا اسپتال کے سربراہ کا انتباہ
?️ 6 فروری 2026غزہ میں طبی نظام تباہی کے دہانے پر، الشفا اسپتال کے سربراہ
فروری
’جان جہاں‘ میں حمزہ علی عباسی ہیروئن اور میں ہیرو ہوں، عائزہ خان
?️ 2 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ ان
مارچ
صیہونیوں کا مغربی پٹی پر حملہ
?️ 25 جون 2021سچ خبریں:اسرائیلی فورسز نے آج صبح مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں
جون
علی ظفر کی رپورٹ جلد فراہم کی جائے
?️ 4 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف ترین گروپ کے رہنما اور
جون
مذہبی جماعت کے احتجاج پر وزیر داخلہ کا اہم بیان
?️ 13 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مذہبی سیاسی جماعت
اپریل
نیب ترامیم سماعت: عمران خان کے وکیل کو کل تک دلائل مکمل کرنے کی ہدایت
?️ 7 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے نیب قانون میں ترامیم کے
دسمبر
ملک میں کثیرالجہتی چیلنجز کو پہچاننے اور مقابلہ کرنے کیلئے چوکنا رہنا چاہیے۔ فیلڈ مارشل
?️ 23 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس
دسمبر