?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمدنے کہا ہے کہ امید ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول کا معاہدہ جلد طے پا جائے گا، عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے میں سٹیٹ بینک کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک کا کہناہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کیلئے کوئی حتمی تاریخ فراہم نہیں کی جا سکتی۔
آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل بات چیت جاری ہے بہت جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا۔عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ اگر کوئی مسئلہ ہوا تو وہ وفاقی حکومت سے متعلق ہوسکتا ہے۔ وزارتوں اور ڈویژنوں کے ساتھ معاملات کو حتمی شکل دینے میں وقت لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح 7 سے 8 فیصد کے درمیان رہ سکتی ہے۔
رواں مالی سال کیلئے ترسیلات زر کا ہدف 36 ارب ڈالر ہے۔
رواں مالی سال کیلئے ترسیلات زر کا ہدف بڑھایا گیا ہے۔ رواں مالی سال کے دوران 2.8 فیصد سے زائد جی ڈی پی گروتھ کی توقع ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیاتھا۔ پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام، کلائمیٹ فنانسنگ اور قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ پر بھی گفتگو ہوئی تھی۔عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)اورپاکستان کے درمیان پہلے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات کامیابی سے مکمل ہوگئے تھے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کو دو ارب ڈالر ملنے کی یقین دہانی کروادی تھی۔آئی ایم ایف نے پاکستان سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا گیاتھا۔اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ساتھ قرضوں کی ادائیگی مینجمنٹ پر بات چیت ہوئی تھی۔ 37 ماہ کے پروگرام کے پہلے جائزے پر سٹاف لیول معاہدے کی طرف پیشرفت کی گئی تھی۔ پاکستان کے ساتھ قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ، توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے اور توانائی شعبے کی بہتری، معاشی ترقی کی شرح بڑھانے اور صحت عامہ کی بہتری کیلئے بھی بات چیت ہوئی تھی۔
عالمی مالیاتی فنڈز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں یہ بھی کہاگیاتھاکہ آئی ایم ایف ٹیم نے نیتھن پورٹر کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کیاتھا۔ آئی ایم ایف جائزہ ٹیم 24 فروری سے 14مارچ تک اسلام آباد اور کراچی میں رہی تھی۔آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا تھا کہ توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے اور معاشی ترقی کی شرح بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ پاکستان کے ساتھ صحت عامہ، تعلیم کے فروغ اور سماجی تحفظ کیلئے بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ اعلامیہ میں یہ بھی بتایاگیا کہ پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
طوفان الاقصیٰ نے قابض حکومت کو کہاں کہاں چوٹ پہنچائی؟
?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے طوفان الاقصیٰ
دسمبر
بی بی سی کے پریزینٹر نے ٹرمپ کے قتل کی دھمکی دی!
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: ایک پیغام میں، بی بی سی ورلڈ نیٹ ورک کے
جولائی
وزارت اطلاعات و نشریات کا پاکستانی اور عالمی میڈیا کیلئے ایل او سی کے دورے کا اہتمام
?️ 3 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت اطلاعات و نشریات نے آج اور کل
مئی
دہشت گردی اور پاکستانی عوام کی ختم نہ ہونے والی پریشانیاں
?️ 3 فروری 2023سچ خبریں:پشاور میں پیش آئے دل دہلا دینے والے واقعے نے جہاں
فروری
بھارت نے پاکستان کے ساتھ حالیہ جھڑپ میں متعدد لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کی تصدیق کی ہے
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: ہندوستانی فوج کے چیف آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے
جون
ایٹمی قوت کو کوئی شکست نہیں دے سکتا یہ بات بھارت بھی جانتا ہے۔ رانا ثناءاللہ
?️ 20 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا
اکتوبر
لاہور کی 96 فیصد صنعتوں میں اخراج کنٹرول سسٹمز نصب کریئے گئے ہیں، مریم اورنگزیب
?️ 28 دسمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ
دسمبر
ترکی میں گرفتاریوں کا بازار گرم
?️ 23 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے اعلان کیا ہے
مارچ