?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ امریکی سینیٹ میں بل سے پاکستان کیلئے مزید امتحانات آسکتے ہیں، کچھ بھی ہو جائے ہم نہیں جھکیں گے بڑے بڑے امتحان آئے ہم نے ان کا مقابلہ کیا، افغانستان میں عسکری مدد کا الزام بکواس ہے، بھارت پاکستان پر الزام لگا رہا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ مانتے ہیں کہ مہنگائی ہے، دال، چینی، گھی، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، وزیراعظم نے ایم این ایز کو ہدایت کی ہے کہ حلقوں میں جائیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ اتنی بڑی نیوزی لینڈ کی فوج نہیں ہے جتنی ہم نے انہیں سیکیورٹی دی، پاکستان میں اگر کرکٹ نہیں ہوگی تو کوئی مر نہیں جائےگا۔ شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن میں 22 مہینے رہ گئے ہیں، عمران خان ملک میں شفاف الیکشن کرانا چاہتے ہیں، انتخابات میں دھاندلی ختم کرنے کیلئے ووٹنگ مشین کا استعمال چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پر بڑے بڑے امتحان آئے ہیں لیکن ہم نے ان کا مقابلہ کیا، امریکی سینیٹ میں بل پیش گیا تو پاکستان کیلئے مزید امتحانات آسکتے ہیں، کچھ بھی ہو جائے ہم نہیں جھکیں گے، افغانستان میں دنیا اور بھارت کی انٹیلی جنس کو شکست ہوئی، ہم طالبان کی عسکری مدد نہیں کررہے، یہ بکواس الزام ہے، بھارت پاکستان پر الزام لگا رہا ہے، دنیا کو افغانستان کا ساتھ دینا چاہیے اور منجمد اکاؤنٹس بحال ہونے چاہئیں، چمن اور طور خم بارڈر پر زبردست اقدامات کیے ہیں، افغانستان جانے والوں کی تعداد آنے والوں سے زیادہ ہے۔


مشہور خبریں۔
دنیا میں عرب ممالک کی فوج کی پوزیشن
?️ 2 جون 2023سچ خبریں:گلوبل فائر پاور ویب سائٹ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں
جون
خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر ریکارڈ توڑ اضافہ
?️ 4 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرائن کے خلاف روس کی فوجی کاروائی کے بعد سے تیل
مارچ
حماس نے مسجد کے خلاف صہیونی سازش کے بارے میں انتباہ کیا
?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونیوں کے انتہا پسند تحریکوں کی شدت کے بعد حماس
ستمبر
وزارت خزانہ کی مہنگائی میں مزید کمی کی پیش گوئی
?️ 29 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی رپورٹ جاری کردی
مئی
پاکستان کسی بلاک کا حصہ نہیں بنے گا: وزیراعظم
?️ 9 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا
دسمبر
لاہور بدستور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست
?️ 19 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب میں فضائی آلودگی انتہائی خطرناک حد تک بڑھ
نومبر
سعودی عرب نے اپنا آسمان صیہونی حکومت کے طیاروں کے لیے کھولا
?️ 15 جولائی 2022خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب نے اپنے آسمان
جولائی
کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیر اعظم
?️ 13 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے یوم شہدائے کشمیر پر
جولائی