امریکا کا پشاور میں قونصل خانہ مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان

امریکی قونصل خانہ

?️

پشاور (سچ خبریں) امریکی محکمہ خارجہ نے پشاور میں قائم اپنے قونصل خانے کو مستقل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

امریکی خبررساں ایجنسی کے مطابق پشاور میں قائم امریکی قونصل خانے کو افغانستان کی سرحد کے قریب امریکا کا اہم سفارتی مشن سمجھا جاتا تھا۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے اس فیصلے سے متعلق کانگریس کو رواں ہفتے آگاہ کر دیا ہے۔ محکمہ خارجہ کے مطابق قونصل خانے کی بندش سے سالانہ 75 لاکھ ڈالر کی بچت ہوگی اور اس سے پاکستان میں امریکی قومی مفادات کے فروغ پر منفی اثر نہیں پڑے گا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق پشاور قونصل خانہ 2001 میں افغانستان پر امریکی حملے سے پہلے، اس کے دوران اور بعد میں آپریشنز اور لاجسٹکس کا اہم مرکز رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اس فیصلے پر ایک سال سے زائد عرصے سے غور کیا جا رہا تھا اور یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے وفاقی اداروں کے حجم میں کمی کے منصوبے کا حصہ ہے۔ حکام کے مطابق اس فیصلے کا ایران جنگ سے کوئی تعلق نہیں۔

محکمہ خارجہ کی تنظیم نو کے تحت گزشتہ سال ہزاروں سفارتی اہلکاروں کو برطرف کیا گیا تھا جبکہ یو ایس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ (USAID) کے عملے کو بھی تقریباً مکمل طور پر فارغ کر دیا گیا تھا۔ تاہم پشاور قونصل خانہ محکمہ خارجہ کی اس تنظیم نو کے نتیجے میں مکمل طور پر بند ہونے والا پہلا بیرون ملک سفارتی مشن ہوگا۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کی  ٹرمپ کو ایران پر حملہ نہ کرنے کی مشرط یقین دہانی:صیہونی میڈیا

?️ 7 جون 2025 سچ خبریں:صہیونی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے امریکہ

کرینہ، امیتابھ کو  بہت بُرا آدمی کیوں سمجھتی تھیں؟

?️ 30 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں)ایک وقت ایسا تھا جب بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور

بائیڈن کے مشیروں نے ان دماغی کمزوری سے فائدہ اٹھایا؛ٹرمپ کا الزام 

?️ 21 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ

سعودی ارب پتی شہزادے کی روس میں بھاری سرمایہ کاری

?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:سعودی ارب پتی شہزادے ولید بن طلال نے یوکرین پر ماسکو

عمران اشرف سوشل میڈیا پر چھا گئے

?️ 29 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار عمران اشرف اداکاری کی

اسرائیل فلسطینی پناہ گزینوں کو مصنوعی جزیرے پر آباد کرنے کا خواہاں

?️ 14 فروری 2024سچ خبریں:صہیونی حکام نے امریکہ اور مصر کے ساتھ معاہدہ طے پانے

ہندوستان ٹائمز: اگر بھارت پیچھے ہٹتا ہے تو اسلام آباد کشیدگی ختم کرنے کے لیے تیار ہے

?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: جنوبی ایشیا کی دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی میں

پاکستان امریکہ کو اپنے ہوائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا

?️ 19 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے غیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے