?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکا اور پاکستان توانائی سے متعلق دو روزہ بات چیت کے فوراً بعد (آج) جمعرات سے ماحولیاتی مسائل پر مذاکرات کریں گے۔ اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ ملک کی خصوصی مندوب برائے حیاتیاتی تنوع اور آبی وسائل، مونیکا میڈینا، دوسری باہمی ملاقات کے لیے رواں ہفتے اسلام آباد اور کراچی جائیں گی۔
گزشتہ روز پاکستان اور امریکا نے اقتصادی ترقی، توانائی کے تحفظ، طویل مدتی سیلاب سے بحالی کی کوششوں میں شراکت داری اور اپنے مجموعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ادھر وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی معاون وزیر خارجہ برائے توانائی کے وسائل جیفری پیاٹ کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جیفری پیاٹ پاک-امریکا توانائی کے تحفظ پر ڈائیلاگ کے لیے پاکستان آئے ہوئے ایک وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔
واشنگٹن میں محکمہ خارجہ نے کہا کہ 15 سے 17 مارچ تک پاکستان میں اپنے تین روزہ قیام کے دوران مونیکا میڈینا امریکا-پاکستان کلائمیٹ اینڈ انوائرنمنٹ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں شرکت کریں گی۔
وہ آب و ہوا اور ماحولیاتی مسائل پر خطاب کریں گی جن میں کلائمیٹ اسمارٹ ایگریکلچر، آبی انتظام ہوا کا معیار، تحفظ اور پلاسٹک کی آلودگی شامل ہیں۔
ماہرین ماحولیاتی مسائل بالخصوص گلوبل وارمنگ کو گزشتہ موسم گرما میں آنے والے سیلاب کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں جس نے پاکستانی معیشت کو مفلوج کر دیا ہے۔
پاکستان میں موجود مونیکا میڈینا حکومتی ہم منصبوں کے ساتھ ساتھ نجی شعبے اور سول سوسائٹی کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کریں گی۔
بات چیت میں حیاتیاتی تنوع کے بحران سے نمٹنے کے لیے تعاون کو مضبوط بنانے، سیلاب جیسے موسمیاتی بحران کے اثرات کے لیے لچک پیدا کرنے، اس شعبے میں خواتین کو آگے بڑھانے، صاف توانائی کے اہداف کو فروغ دینے اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
2 سالہ فلسطینی بچے کو شہید کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے:اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار
?️ 6 جون 2023سچ خبریں:مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ
جون
لبنان کے ساتھ جنگ کی وجہ سے بجلی کی کٹوتی
?️ 24 جون 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے صیہونی ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے اعتراف
جون
اردن کا بادشاہ ٹرمپ سے کیوں ڈرتا تھا؟
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: اردن کے شاہ عبداللہ بن حسین کے دورہ امریکہ کے
فروری
پی ٹی آئی کو دوسرا بڑا دھچکا، فواد چوہدری کا راہیں جدا کرنے کا اعلان
?️ 25 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک اور
مئی
اسرائیلی شہرک سازی بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے:برطانیہ
?️ 21 اگست 2025اسرائیلی شہرک سازی بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے برطانیہ
اگست
غزہ میں جنگ بندی منصوبہ ختم ہونے والا ہے:ناروے
?️ 8 دسمبر 2025 غزہ میں جنگ بندی منصوبہ ختم ہونے والا ہے:ناروے ناروے کے
دسمبر
بھارت اور امریکا کے درمیان دفاعی معاہدے کا جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان
?️ 1 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ
نومبر
’سلیکٹرز آپکے ساتھ ہیں تو الیکشن سے کیوں بھاگ رہے ہیں‘؟ عمران خان کا مخالفین کو چیلنج
?️ 26 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سیاسی حریفوں کو انتخابات میں اپنا سامنا کرنے کا
اپریل