امریکا سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں:فواد چوہدری

فواد چودہری

?️

لاہور (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات  فواد چودھری نے کہا ہے کہ امریکا سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن ہم کسی جنگ اور کسی بھی تنازع کا حصہ نہیں بنیں گے ہم اپنی زمین کو کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ،ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے پریس ریلیز جاری کی گئی ہے جس کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں کی طرف سے قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹ کو کہا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی میں شریک نہ ہوں۔

میٹنگ کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے یہ بات پوائنٹ آؤٹ کی کہ وزیراعظم عمران خان کو میٹنگ میں ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے پوائنٹ آؤٹ کیے جانے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی نے مائیک کے بغیر اشارہ کیا کہ اس سوال کا جواب مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف سے پوچھیں۔میزبان کی طرف سے پوچھا گیا کہ اس سے قبل بھی چار اہم سلامتی سے متعلق اجلاس ہوئے تھے اس میں بھی وزیراعظم نے شرکت نہیں کی تھی اس پر جواب دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا ہے کہ اس وقت بھی اپنی اپنی وجوہات تھیں، اس پر تفصیل سے بات ہو چکی ہے۔

افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا ہمسایہ ملک سے متعلق موقف ایک ہے، افغانستان کے اندر جو صورتحال بن رہی ہے اس میں ہماری اتفاق رائے ہے کہ وہاں پر ایک ایسا سسٹم آنا چاہیے جس میں تمام دھڑے شامل ہوں۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ افغانستان کے اندر ہونے والی کسی لڑائی کا حصہ نہ بنیں، کوشش کر رہے ہیں کہ تمام دھڑے آپس میں بیٹھ کر مفاہمت کریں۔ دیکھتے ہیں ہم وہاں تک کیسے کامیاب ہوتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

وکلا کانفرنس: پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عدالتی حکم پر الیکشن کے انعقاد کا مطالبہ

?️ 16 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) وکلا کی لاہور میں منعقدہ گول میز کانفرنس نے

افغانستان میں امریکہ کی ذلت امیز شکست، مغربی دنیا کے لیئے عبرت کا مقام

?️ 20 اگست 2021(سچ خبریں)  افغانستان میں امریکہ کی ذلت امیز شکست، مغربی دنیا کے

5لاکھ روپے سے زائد کے ڈپازٹس غیرمحفوظ ہونے کی خبریں مسترد

?️ 5 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک نے پانچ لاکھ روپے سے زائد

ایف بی آئی کا امریکہ میں خانہ جنگی کا انتباہ

?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:ایف بی آئی اور امریکی قومی سلامتی کے محکمے نے فلوریڈا

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے  جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا

?️ 10 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں)کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا کہنا تھا

اقوام متحدہ کی امن فورس پر صیہونیوں حملوں پر اٹلی کا ردعمل

?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں:اٹلی کے وزیر خارجہ آنتونیو تاجانی نے یونیفیل (اقوام متحدہ کی

امریکی وزیر خارجہ صیہونی حکام سے ملاقات کے لیے تل ابیب پہنچے

?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن پیر کو مقبوضہ علاقوں میں داخل

عدالت نے عمران خان نا اہلی کیس حتمی دلائل کیلئے 13 دسمبر کو مقرر کر دیا

?️ 8 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کے نا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے