?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی بندرگاہیں خطے میں تجارتی سرگرمیوں کے لیے تیزی سے اہمیت اختیار کر رہی ہیں، جن میں سرمایہ کاری کے امکانات نے امریکا اور قازقستان کو بھی اپنی جانب متوجہ کر لیا ہے۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان کی اسٹریٹجک بندرگاہیں تیزی سے بین الاقوامی توجہ حاصل کر رہی ہیں، جہاں امریکا اور قازقستان دونوں نے سرمایہ کاری اور علاقائی روابط کو بڑھانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔
قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھانے کے حالیہ معاہدے کے بعد منگل کے روز ایک امریکی وفد نے وزارتِ بحری امور کا دورہ کیا، وفاقی سیکریٹری سید ظفر علی شاہ نے وفد کو پاکستان کی بندرگاہوں کی سہولتوں، آپریشنل استعداد اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بریفنگ دی۔
وفد کو بتایا گیا کہ کراچی پورٹ، پاکستان کی 54 فیصد تجارت کو سنبھالتا ہے، جس کی سالانہ گنجائش 12 کروڑ 50 لاکھ ٹن ہے۔
بندرگاہ کے انفرااسٹرکچر میں تین نجی کنٹینر ٹرمینلز، بلک اور لیکویڈ کارگو سہولتیں اور ڈرائی کارگو برتھ شامل ہیں۔
حال ہی میں اس کی عالمی رینکنگ بہتر ہو کر 405 کنٹینر بندرگاہوں میں سے 61ویں نمبر پر آگئی ہے اور اس نے کامیابی سے ملک کے سب سے بڑے 400 میٹر لمبے جہاز کو ہینڈل کیا ہے۔
گفتگو میں خاص طور پر پورٹ قاسم میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات ہوئی جن میں بلک، بریک بلک، کنٹینرائزڈ کارگو ہینڈلنگ اور آف ڈاک ٹرمینلز شامل ہیں۔
پورٹ قاسم اتھارٹی (پی کیو اے) کے چیئرمین نے جاری منصوبوں پر روشنی ڈالی، جن میں نیویگیشن چینلز کی ڈریجنگ، ساحلی اکنامک زون کی ترقی اور ایل این جی ٹرمینلز و ملٹی پرپز کارگو ٹرمینلز کے منصوبے شامل ہیں۔
وفد نے خاص طور پر ایل این جی ٹرمینلز اور بلک کارگو ہینڈلنگ میں دلچسپی ظاہر کی اور پاکستان کی بندرگاہوں کو معاشی ترقی کے لیے کلیدی اثاثہ قرار دیا۔
دوسری جانب قازقستان کی پاکستان کی بندرگاہوں میں دلچسپی اس وقت نمایاں ہوئی جب قازق وزیرِ ٹرانسپورٹ نورلان سواران بائیف کی قیادت میں ایک وفد نے وزارتِ بحری امور میں پاکستانی حکام سے ملاقات کی۔
وفد نے سمندری تعاون کو بڑھانے اور وسطی ایشیا کو بحیرۂ عرب سے جوڑنے والے کثیرالجہتی ٹرانسپورٹ کوریڈورز کے فروغ پر بات چیت کی۔
پاکستان کی بندرگاہیں جن میں کراچی، پورٹ قاسم اور گوادر شامل ہیں، وسطی ایشیائی تجارت کے لیے اہم سہولت کار قرار پائیں۔
وفاقی سیکریٹری شاہ نے پاکستان کی بندرگاہوں کی اسٹریٹجک پوزیشن پر زور دیا جو جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اور خلیج تک رسائی فراہم کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قازقستان، چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت کنٹینر ہینڈلنگ، لاجسٹکس اور آف ڈاک ٹرمینلز سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
کے پی ٹی اور پی کیو اے کے حکام نے بھی وسطی ایشیائی کارگو کو سنبھالنے کی اضافی گنجائش کو اجاگر کیا۔


مشہور خبریں۔
المعمدانی ہسپتال کی بندش سے غزہ کے عوام کو پہنچنے والا نقصان
?️ 14 اپریل 2025سچ خبریں: الشفاء میڈیکل کمپلیکس، کمال عدوان ہسپتال، اور انڈونیشیا ہسپتال کی وحشیانہ
اپریل
بزدار کی باجوڑ بم دھماکے کی شدید مذمت
?️ 13 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے باجوڑ میں ریموٹ
نومبر
اسرائیلی حکومت میں اخلاقی سکینڈلز کے رجحان میں شدت
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ایک سینئر افسر نے جلبوع جیل میں
دسمبر
’سپر مین‘ کا ٹیزر سب سے زیادہ دیکھا جانے ٹریلر بن گیا
?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں: آنے والی سائنس فکشن سپر ہیرو فلم ’سپر مین‘ کا
دسمبر
سعودی میڈیا کا عراقی عوام کے لیے ڈراؤنا خواب
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:سعودی میڈیا خبریں، رپورٹس ، کالم اور اشتعال انگیز انٹرویوز نشر
ستمبر
مار ایلاگو سے ٹاپ سیکرٹ دستاویزات کی دریافت
?️ 13 اگست 2022جمعہ کو جاری ہونے والی عدالتی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ
اگست
سعودیوں کی نظر میں یمنیوں کی میزائل طاقت
?️ 1 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی وزیر اطلاعات نے اعتراف کیا کہ یمن پر حملے کے
اپریل
دشمن کے ساتھ سمجھوتہ کرنے والے بک چکے ہیں: مزاحمتی علماء کی عالمی یونین
?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:مزاحمتی علماء کی عالمی یونین کے سربراہ نے صیہونی امریکی منصوبے
جنوری