?️
جیکب آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوام سے آزاد امیدواروں پر ووٹ ضائع نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصل مقابلہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے درمیان ہے اور میں چاہتا ہوں کہ الیکشن کے بعد تمام سیاسی جماعتیں مل کر رول آف گیم طے کریں۔
جیکب آباد میں تیز بارش کے باعث پیپلز پارٹی کا جلسہ منسوخ کردیا گیا جس کے بعد بلاول بھٹو نے جیکب آباد میں پریس کانفرنس کی۔
جیکب آباد میں ڈویژنل صدر اعجاز جاکھرانی کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی چیئرمین نے کہا کہ شکارپور سے ریلی کی صورت میں جیکب آباد پہنچے تھے اور جیکب آباد میں جلسہ کرنا تھا لیکن خراب موسم کی وجہ سے جلسہ منسوخ کرنا پڑا، اب الیکشن کے بعد جیت کا ایک جشن جیکب آباد میں رکھیں گے۔
بلاول نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت بنتی ہے تو ناصرف پاکستان کے عوام کی آمدنی میں اضافہ کریں گے بلکہ ساتھ ساتھ ہماری کوشش ہو گی کہ عوام کی آمدنی کو دگنا کریں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام متعارف کرایا تھا، اس دفعہ ہمارا سندھ کے ہاریوں، مزدوروں اور کسانوں سے وعدہ ہے کہ ہم کسانوں کے لیے ہاری کارڈ، مزدوروں کے لیے مزدور کارڈ اور نوجوانوں کے لیے بے نظیر یوتھ کارڈ لے کر آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر ضلع میں یونیورسٹی کھولیں گے کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ تعلیمی ادارے ہر ضلع میں موجود ہوں تاکہ ہمارے جیکب آباد اور کشمور کے لوگوں کو دور دراز بڑے بڑے شہروں میں نہ جانا پڑے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ اشرافیہ کو حکومت کی طرف سالانہ 1500ارب کی سبسڈی دی جاتی ہے تو اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اشرافیہ کو دی جانے والی اس سبسڈی کو ختم کریں اور براہ راست یہ پیسہ عوام تک پہنچائیں۔
انہوں نے کہا کہ میں جیکب آباد اور صوبے کے عوام کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہر الیکشن میں مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کو جتوایا ہے اور ہر الیکشن میں ہم پچھلے انتخابات سے بہتر کارکردگی دکھاتے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہی ان کے کام کرتی ہے اور وفاق میں جا کر ان کی نمائندگی بھی کرتی ہے۔
بلاول نے جیکب آباد کے عوام سے بھاری اکثریت سے جتوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ مجھے بھاری اکثریت سے جتوائیں گے تو میں آسانی سے آپ کا کام کر سکوں گا، اگر کوئی مخالف امیدوار کامیاب ہو جاتا ہے تو وہ خود کام نہیں گے اور میرے بھی اس علاقے میں کام کرنا مشکل ہو گا۔
لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے سوال پر بلاول نے کہا کہ یہ جدوجہد پیپلز پارٹی آج سے نہیں کررہی بلکہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی یہی جدوجہد ہوتی تھی، میں بھی ان کے مشن کو آگے لے کر جاؤں گا، ہم صرف اپنے لیے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ مانگتے ہیں، ہم 2024 میں داخل ہو چکے ہیں، کیا ہر الیکشن کو اس طرح شک کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں میرے امیدواروں پر چھ حملے ہوئے ہیں، یہ نام آپریشن کا دے رہے ہیں لیکن امن تو نہیں آ رہا، پتا نہیں کر کیا رہے ہیں، عام آدمی اور سیاسی کارکن کو جس طرح نشانہ بنایا جا رہا ہے میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ الیکشن کے بعد تمام سیاسی جماعتیں مل کر رول آف گیم طے کریں اور سیاست کو سیاست سمجھ کر کرنا چاہیے، ذاتی دشمنی میں تبدیل نہیں کرناچاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں بڑی تعداد میں آزاد امیدوار الیکشن لڑرہے ہیں، مقابلہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے درمیان ہے، عوام سے درخواست کرتا ہوں اپنا ووٹ آزاد امیدواروں پر ضائع نہ کریں۔
مشہور خبریں۔
پشاور: مچنی گیٹ میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید
?️ 12 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مچنی گیٹ کے علاقے
مارچ
میانمار کی عوام نے فوجی بغاوت کے خلاف ملک بھر میں بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع کردیئے
?️ 7 اپریل 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار کی عوام نے فوجی بغاوت کے خلاف ملک
اپریل
کیا نیتن یاہو غزہ جنگ ہار چکے ہیں؟صیہونی قیدیوں کے اہلخانہ کیا کہتے ہیں؟
?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: صہیونی قیدیوں کے خاندانوں نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
مئی
20 لاکھ سے زائد برطانوی گھرانے بجلی کے بل ادا کرنے سے قاصر
?️ 25 اکتوبر 2022سچ خبریں:برطانیہ میں روز مرہ کے اخراجات میں اچانک اضافے کی وجہ
اکتوبر
پورے ملک میں کامیاب پاکستان پروگرام لانچ کرنے جارہے ہیں:عثمان ڈار
?️ 13 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں ) حکومت نے پورے ملک میں ’کامیاب پاکستان
فروری
مریم نواز نے سپریم کورٹ کو نشانہ بنایا
?️ 24 فروری 2021لاہور(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا
فروری
مہنگی بجلی کے خلاف عوام کا ملک گیر احتجاج، حکومت نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
?️ 27 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بجلی کے بلوں
اگست
ترک جنگجوؤں کی ایک بار پھر شمالی عراق پر بمباری
?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں:ترکی کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ مقامی وقت کے
دسمبر