?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کرادیے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آج الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے کام کا جائز ہ لیا اور فیصلہ کیا کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر 2023کو شائع کر دی جائے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات اور تجاویز کی سماعت کے بعد حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن پاکستان نے مزید کہا کہ اس کے بعد 54 دن کے الیکشن پروگرام کے بعد انتخابات جنوری 2024کے آخری ہفتے میں کروادیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت اور ان کی آرا کی روشنی میں حلقہ بندی کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے اس کے دورانیے کو کم کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ حلقہ بندی کی حتمی اشاعت اب 30 نومبر 2023 تک کردی جائے گی۔
اگرچہ حلقہ بندی کی مدت میں کمی کے باوجود بھی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد 90 روز کے اندر انتخابات کے انعقاد سے متعلق آئینی شق کی خلاف ورزی ہوگی۔
قومی اسمبلی کی تحلیل کے 90 روز میں انتخابات کرانے کی آئینی مدت کے مطابق انتخابات 7 نومبر ہونے چاہیے تھے، تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے سامنے آنے والے اس اعلان سے انتخابات میں کئی ماہ تک کی تاخیر کے خدشات دم توڑ جائیں گے اور بے یقینی کا خاتمہ ہوگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات سے متعلق سیاسی جماعتوں، الیکشن ایجنٹوں اور انتخابی امیدواروں کے لیے ضابطہ اخلاق کا ڈرافٹ جاری کرتے ہوئے مزید مشاورت کے لیے سیاسی جماعتوں کو 4 اکتوبر کو دعوت دی تھی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آئندہ عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے سیکشن 233، الیکشن ایکٹ 2017، کے تحت ضابطہ اخلاق پر مشاورت کے لیے سیاسی جماعتوں کا اجلاس 4 اکتوبر 2023 کو دوپہر 2 بجے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں طلب کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں ضابطہ اخلاق کے ڈرافٹ کی ایک کاپی بھی سیاسی پارٹیوں کے سربراہان کو بھیج دی گئی ہے تاکہ مشاورت کے وقت وہ ضابطہ اخلاق پر بہتر انداز میں اپنا فیڈ بیک دے سکیں۔


مشہور خبریں۔
ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے بغداد دورہ کا امکان
?️ 6 جولائی 2022سچ خبریں: عراقی حکومت کے ایک ذریعے نے عراقی اخبار المادی
جولائی
خطے میں اسرائیلی جارحیت کے لیے فیصلہ کن عرب اسلامی بین الاقوامی کارروائی کی ضرورت: بن سلمان
?️ 11 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی ریاست کی طرف سے قطر پر دہشت گردانہ حملے کے
ستمبر
غزہ میں ہر روز کتنے بچے شہید یا زخمی ہوتے ہیں؟
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے اعلان کیا
نومبر
جماعت اسلامی نے 21 مئی کو ملک بھر میں اسرائیل کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا
?️ 16 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف
مئی
یہ نہیں کہا تھا کرکٹرز یا کسی اور نے مجھے چھیڑ دیا، مومنہ اقبال
?️ 18 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ مومنہ اقبال نے واضح کیا ہے کہ انہوں
اپریل
پاکستان گلیشیئر کے تحفظ کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نئے منصوبے سے مستفید ہوگا
?️ 18 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے
نومبر
سابق افغان فوج کے خصوصی دستے یوکرین میں لڑ رہے ہیں: ماسکو
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں: افغانستان کے امور کے لیے روس کے خصوصی نمائندے
اگست
اسلام آباد: کروڑوں روپے کے موبائل فون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 ملزم گرفتار
?️ 10 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے
مئی