?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 239 کے تحت حاصل اختیار کے مطابق انتخابی رولز میں تبدیلی کی منظوری دے دی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے مختلف منظرناموں اور وقت کے ساتھ پیدا سامنے آنے والی مشکلات کو حل کرنے کے لیے قانون کے مطابق الیکشن کمیشن رولز میں مختلف ترامیم کی گئی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے الیکشن رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی کی ہے اور 5 نئے فارم بھی جاری کردیے ہیں۔
اس میں کہا گیاہے کہ ترمیم شدہ رولز پر 15 روز میں اعتراضات دائر کیے جا سکیں گے، سیاسی جماعتیں یا امیدوار 7 اکتوبر تک اعتراضات عائد کرسکتے ہیں۔
امیدواروں کے لیے الیکشن اخراجات کے لیے بینک اکاونٹ سے متعلق رولز میں تبدیلی کر دی گئی ہے، اعلامیے کے مطابق امیدوار کو انتخابی اخراجات کے لیے الگ بینک اکاونٹ کھولنا ہو گا، الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار کا مشترکہ اکاونٹ قابل قبول نہ ہو گا، ریٹرننگ افسر امیدوار کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے آفس میں رزلٹ فراہم کرے گا۔
اس میں پوسٹل بیلٹ سے متعلق رولز بھی تبدیل کردیے گئے ہیں، پوسٹل بیلٹ کو الگ الگ پیکٹس میں سیل کر کے متعلقہ ریٹرننگ افسران (آر اوز) کو بھیجا جائے گا، پوسٹل بیلٹ الیکشن ڈے سے پہلے آر او کو نہ ملنے پر ووٹس گنتی میں شمار نہیں ہوں گے، رات 2 بجے تک رزلٹ میں تاخیر پر آر او فوری الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے گا، آر او تاخیر کی وجوہات سے بھی الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے گا۔
رولز کے مطابق آر او امیدواروں کی موجودگی میں رزلٹ حوالے کرے گا، آر او نتائج کے لییے فارم 47، 48، 49 خود مرتب کر کے سیل کرے گا، امیدوار انتخابی اخراجات کا ریکارڈ خود مرتب اور حوالے کرے گا، امیدوار انتخابی اخراجات کی مکمل تفصیلات اور انتخابی مہم پر مالی اخراجات کی تفصیلات فراہم کرنے کا پابند ہو گا۔
رولز کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے پہلے الگ بینک اکاونٹ کھولنے کا پابند ہو گا، انتخابات سے متعلق پیٹیشن ایک لاکھ روپے کے عوض فائل کی جا سکے گی، الیکشن کمیشن کیس پر 180 روز میں فیصلہ سنائے گاَ۔
رولز میں کہا گیا ہے دوران سماعت التوا مانگنے پر 10 ہزار سے 50 ہزار جرمانہ کیا جائے گا، سماعت میں 3 روز سے زیادہ کا التوا نہیں ملے گا۔
ای سی پی نے کہا کہ سیاسی جماعتیں انٹرا پارٹی الیکشن سے 15 روز پہلے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرنے کی پابند ہوں گی، اسی طرح رولز میں ترمیم کے بعد سیاسی جماعتیں کو انٹرا پارٹی الیکشن کے 7 روز بعد تفصیل لازمی جمع کرانا ہوں گی، الیکشن کمیشن کے جرمانے حکومتی خزانے میں جمع ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا تھا عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کرا دیے جائیں گ جب کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر 2023کو شائع کر دی جائے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات اور تجاویز کی سماعت کے بعد حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع کی جائے گی اور اس کے بعد 54 دن کے الیکشن پروگرام کے بعد انتخابات جنوری 2024کے آخری ہفتے میں کرا دیے جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان میں دہشتگردی کا پشت پناہ بھارت، جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ فیلڈ مارشل
?️ 30 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) چیف آٖف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے
مئی
700 کے قریب فلسطینی قیدی خطرناک بیماریوں میں مبتلا
?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے مطالعہ کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ
مارچ
ڈرائیونگ لائسنس جلد بنوالیں، یکم جنوری سے فیس میں اضافہ کردیا جائے گا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب
?️ 24 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ
دسمبر
یمنیوں نے کیسے امریکہ سے بدلہ لیا؟
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے امریکی جہاز پر بھاری
جنوری
امریکہ کب تک پابندیاں لگاتا رہےگا؟
?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں:پیر کے روز ایک امریکی میگزین نے اپنے تجزیے میں واشنگٹن
جولائی
اسرائیل یمن میں لبنان کے منظر نامے پر عمل درآمد کیوں نہیں کر سکتا؟
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے امریکہ اور انگلینڈ کے ساتھ مل کر
دسمبر
انصاراللہ ڈرونز کے خلاف پیٹریاٹ $1 ملین کے نظام کی شکست
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں: امریکہ میں قائم سینٹر فار اسٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز (CSIS)
دسمبر
چین، کرغزستان اور ازبکستان کے درمیان مالی معاہدہ، بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت نئی ریلوے لائن کی تعمیر
?️ 17 دسمبر 2025چین، کرغزستان اور ازبکستان کے درمیان مالی معاہدہ، بیلٹ اینڈ روڈ کے
دسمبر