?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2 اپریل کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق میں واضح کیا ہے کہ سیاسی جماعتیں اور امیدوار نظریہ پاکستان اور سالمیت کے خلاف بیان نہیں دیں گے، کوئی ایسا بیان نہیں دیا جائے گا جس کا مقصد مسلح افواج، پارلیمنٹ یا عدلیہ کی تضحیک کرنا ہو۔
ضابطہ اخلاق کے مطابق سیاسی جماعتیں اور امیدوار کسی بھی صورت میں الیکشن کمیشن کو متنازع بنانے سے اجتناب کریں گے، سیاسی جماعتیں اور امیدوار کسی قسم کی کرپٹ اور غیرقانونی عمل میں ملوث نہیں ہوں گے۔
ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ صدر اور چاروں صوبائی گورنرز سینیٹ انتخابات کے لیے انتخابی مہم میں شامل نہیں ہوں گے، کسی امیدوار کو جتوانے کے لیے پبلک آفس ہولڈر کی حمایت حاصل نہیں کی جائے گی۔
ووٹرز کے پولنگ اسٹیشن پر موبائل لے جانے پرپابندی ہوگی، انتخابی اخراجات کے لیے تمام امیدوار کاغذات کی اسکروٹنی سے قبل بینک اکائونٹ کھلوانے کے پابند ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی امیدوار کے لیے انتخابی اخراجات کی حد 15 لاکھ مقرر کی گئی ہے، کامیاب امیدوار 5 روز کے اندر انتخابی اخراجات ریٹرننگ افسر کو جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔
واضح رہے کہ 11 مارچ کو سینیٹ کی 48 نشستیں خالی ہونے کے بعد الیکشن کمیشن ان پر انتخابی شیڈول 14 مارچ کو جاری کرنے کا اعلان کیا تھا، بعدزاں 14 مارچ کو الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 48 نشستوں پر 2 اپریل کو انتخابات کرانے کا شیڈول جاری کیا تھا۔
48 نشستوں پر انتخاب عمل میں لایا جائے گا جن میں پنجاب کی 7 جنرل نشستوں اور خواتین کی 2 علما اور ٹیکنوکریٹ کے لیے 2 اور غیر مسلم کی ایک نشست پر انتخاب ہوگا۔
سندھ کی 7 جنرل، 2 خواتین ،2 علما اور ٹیکنوکریٹ اور ایک غیر مسلم کی نشست پر انتخاب ہوگا، خیبر پختونخوا کی 7 جنرل ، 2 خواتین ،2 علما اور ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر انتخاب ہوگا۔
اس کے علاوہ بلوچستان کی 7 جنرل ، 2 خواتین ،2 علما اور ٹیکنوکریٹ نشستوں پر انتخاب ہوگا، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ایک جنرل اور ایک ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر انتخاب ہو گا۔
14 مارچ کو سینیٹ کی 6 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی سمیت 4 امیدوار کامیاب ہوگئے تھے جبکہ مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ایک، ایک امیدوار کامیاب ہوئے۔
اس وقت پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کی کل تعداد 100 ہے، جس میں 4 صوبوں سے 23، سابق فاٹا اور اسلام آباد سے 4، 4 اراکین شامل ہیں، صوبے کے لیے مختص کردہ 23 نشستوں میں 14 جنرل نشستیں، 4 خواتین کے لیے، 4 ٹیکنوکریٹس اور ایک اقلیتی رکن کے لیے مختص ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج کو1973 کے بعد سب سے بڑے نفسیاتی مسئلے کا سامنا
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں:غزہ جنگ کے آغاز کے بعد اسرائیلی فوج نے ایک رپورٹ
مارچ
ایران پر امریکی آپشنز ختم ہو چکے ہیں: سی ان ان کا بائیڈن کو خطاب
?️ 12 جون 2022سچ خبریں: جیسا کہ برجام کے خلاف امریکی غیر قانونی اقدامات جاری
جون
ہم حماس کے خاتمے تک اسرائیل کی حمایت جاری رکھیں گے: بائیڈن
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کی صبح کہا کہ ہم
دسمبر
اسرائیلی فوج کے جرائم پر تنقید کے جواب میں کنیسٹ کے رکن کی معطلی
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے اعلان کیا کہ اسرائیلی کنیسٹ
نومبر
سپریم کورٹ کے فیصلے نے کیا کر دیا ہے؟عون چوہدری کی زبانی
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عون چوہدری
جولائی
سجل علی نے میڈم نور جہاں کی گائی غزل گنگا کر مداحوں کے دل جیت لیے
?️ 26 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ سجل علی نے میڈم نور جہاں کی
فروری
اسلامی ممالک کو صیہونیت مخالف بے معنی نعروں کے اسیر نہیں ہونا چاہیے: الہندی
?️ 20 ستمبر 2025سچ خبریں: اسلامی جہاد تحریک کے نائب سیکرٹری جنرل محمد الهندی نے
ستمبر
ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ عادلانہ نہیں ہے :پوپ لیو
?️ 16 مئی 2026سچ خبریں: پوپ لیو چہاردہم، عالمی کاتھولک رہنما نے ایران اور امریکہ
مئی