الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج کی تیزی سے ترسیل کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے مزین ’الیکشن سٹی‘ قائم کردیا

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں)الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں کے انتخابی نتائج کی تیزی سے ترسیل کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے مزین ’الیکشن سٹی‘ قائم کیا ہے جبکہ کسی بھی خرابی کی صورت میں متبادل ویب سائٹ بھی تیار کی گئی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق الیکشن کمیشن میں ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد خضر عزیز نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے سیکریٹریٹ کے اندر جدید ٹیکنالوجی سے مزین ’الیکشن سٹی‘ قائم کیا ہے جہاں سے میڈیا کو 855 حلقوں کے نتائج بلاتعطل اور فوری جاری کیے جاسکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ واٹس ایپ، ای میل اور فیکس کے ذریعے انتخابی نتائج کی وصولی کے حوالے سے جامع حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے، جبکہ الیکشن کمیشن نے بغیر کسی تعطل کے نتائج کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے متبادل ویب سائٹ بھی بنائی ہے۔

خضر عزیز نے بتایا کہ الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) انٹرنیٹ کی عدم دستیابی پر بھی کام کرے گا، یہ سسٹم ایسے علاقے جہاں پر کنکٹیویٹی کے مسائل ہیں وہاں پر سیٹلائٹ کمیونیکیشن سے منسلک کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ای ایم ایس دو حصوں پر مشتمل ہے جس میں ابتدائی طور پر پریذائیڈنگ افسر کی جانب سے نتائج فوٹو کے ذریعے لیے جائیں گے جو فارم۔45 کے لیے ریٹرننگ افسر کو بھجوایا جائے گا، اگر کہیں پر کنکٹیویٹی کے مسائل پیدا ہوئے تو وہاں پر نتائج کی ترسیل آف لائن ماڈیولز کے ذریعے ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام حلقوں کے پریذائیڈنگ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فارم۔45 کی تصویر بنائیں اور اسے اپنے متعلقہ ریٹرننگ افسر کو بھجوائیں، ریٹرننگ افسر یہ نتائج فارم۔47 پر مرتب کرکے میڈیا کو جاری کرے گا۔

ڈائریکٹر آئی ٹی نے کہا کہ ہر ریٹرننگ افسر کے دفتر کے باہر نتائج شیئر کرنے کے لیے میڈیا وال بنائی گئی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کے الیکشن سٹی میں پانچ میڈیا والز بنائی گئی ہیں جہاں پر قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے نتائج مسلسل اپ ڈیٹ کیے جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

اقوام متحدہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم پر بھارت کا محاسبہ کرے : حریت کانفرنس

🗓️ 15 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل

شہر ادلب میں داعش کا سربراہ ہلاک

🗓️ 4 اگست 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز نے آج جمعرات کی شام کو اطلاع

انصاراللہ کب اسرائیل کے خلاف حملے بند کرے گی؟یمنی عہدیدار کی زبانی

🗓️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی مزاحمتی تحریک انصار اللہ نے اسرائیل پر حملے روکنے

طورخم بارڈر کی بندش سے تاجروں، ٹرانسپورٹرز کی مشکلات میں اضافہ

🗓️ 24 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاک افغان طورخم بارڈر کی مسلسل پانچویں روز بھی

ٹرمپ نے کیا پومپیو کا تحفظ منسوخ

🗓️ 25 جنوری 2025سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے جمعرات کو

آیت اللہ خامنہ ای کے حالیہ خطبے کی عالمی سطح پر کوریج

🗓️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: علاقائی اور بین الاقوامی میڈیا نے آیت اللہ خامنہ ای

سلامتی کونسل کے بیان پر صنعاء کے مختلف حکام کا رد عمل

🗓️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں:   سلامتی کونسل نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ مذاکرات

مخصوص نشستوں پر کامیاب 76 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل ہونے کا امکان

🗓️ 8 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے