?️
اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے مبینہ طور پر بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ آڈیو میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر مبینہ طور پر ووٹروں کو ترقیاتی منصوبوں کا لالچ دے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آڈیو میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر مبینہ طور پر ووٹروں کو ترقیاتی منصوبوں کا لالچ دے رہے ہیں۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر سردار مظہر حسین نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو کل صبح ساڑھے 11 بجے پیش ہونے کا نوٹس بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آپ کی آڈیو زیر گردش ہے جس میں آپ ووٹرز کو ترقیاتی منصوبے دینے کا وعدہ کر رہے ہیں، آپ پارٹی امیدواروں کو کہہ رہے ہیں کہ جلد ملٹی ملین منصوبوں کے ٹینڈرز جاری ہو رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر وضاحت کے لیے آپ ذاتی حیثیت میں ضلعی الیکشن کمشنر صوابی کے دفتر آئیں۔الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیمرا کو بھی مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیوز چینلز پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی آڈیو گردش میں ہے جو قانون کے تحت کرپٹ پریکٹس اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، پیمرا اسد قیصر کی آڈیو کا فارنزک کرائے اور معاملے پر معلومات 15 دسمبر تک فراہم کی جائیں۔


مشہور خبریں۔
شام اور عراق کے خلاف نئی امریکی سازش
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: عراقی سکیورٹی ذرائع نے اس ملک کی شام کے ساتھ
ستمبر
غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کی مبہم مہم
?️ 8 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد
مارچ
سامرا، عراق میں داعش کے خطرناک ترین مرکز کی تباہی
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: عراق کے صوبہ صلاح الدین کے سیکورٹی اہلکار نے زور دیتے
مئی
ملک بھر میں مون سون بارشوں سے تباہی، ہلاکتوں کی تعداد 245 ہوگئی
?️ 23 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں جاری مون سون کی بارشوں
جولائی
صیہونی حکومت قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی حامی
?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی فوج کے وحشیانہ حملوں
جولائی
برطانوی عدالت کے حکم نامہ میں شہباز شریف کا نام نہیں: شہزاد اکبر
?️ 28 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نےشہباز
ستمبر
نادرا نے قومی شناختی قوانین میں تبدیلیاں کردیں
?️ 21 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی
جولائی
اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت بند ہونی چاہیے: برنی سینڈرز
?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی یہودی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں
ستمبر