?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے آزاد اراکین قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا۔
میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو باضابطہ پارٹی پوزیشن سے آگاہ کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل میں 82 آزاد ارکان قومی اسمبلی شامل ہوئے، جس میں پنجاب کے 49 اور خیرپختونخوا کے 33 ارکان شامل ہیں۔
دستاویز کے مطابق سنی اتحاد کونسل کو کوئی مخصوص نشست نہیں دی گئی جبکہ قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل دوسری بڑی جماعت ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے 120، پیپلزپارٹی کے 71 ، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے 21، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے 11 اور مسلم لیگ (ق) کے پانچ ارکین ہیں۔
دستاویز کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے 4، مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم)، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی کا ایک، ایک رکن ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ضیا)، بلوچستان عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کے ممبران کی تعداد بھی ایک، ایک ہے۔
دستاویز کے مطابق قومی اسمبلی میں 7 ارکان آزاد ہیں۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے الیکشن کمیشن سے تازہ ترین پارٹی پوزیشن مانگی تھی۔
یاد رہے کہ 22 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دے کر انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔
26 دسمبر کو پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی سے ’بلے‘ کا نشان واپس لینے کا فیصلہ معطل کردیا تھا تاہم 14 جنوری کو سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست اور پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، جس کے بعد پی ٹی آئی ’بلے‘ کے انتخابی نشان سے محروم ہوگئی تھی۔
بعد ازاں، مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے ’بلے‘ کا انتخابی نشان چھن جانے کے بعد آزاد حیثیت میں انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔
4 مارچ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کی درخواستیں مسترد کردی تھیں۔
14 مارچ کو پشاور ہائی کورٹ کے 5 رکنی لارجر بنچ نے متفقہ طور پر سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں نہ ملنے کے خلاف درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔
مشہور خبریں۔
سلیوان کا سعودی عرب کا دورہ بے نتیجہ رہا
?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے ہفتے کے روز
مئی
بھارتی حکومت کی کشمیری طلبا کے خلاف غیرقانونی کاروائی، ویزا ہونے کے باوجود پاکستان میں داخل ہونے سے روک دیا
?️ 21 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکومت نے کشمیری طلبا کے خلاف غیرقانونی کاروائی
مارچ
جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات میں اہم کامیابی ملی ہے: شیخ رشید
?️ 24 جون 2021لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے
جون
روس کی جانب سے کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
?️ 1 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس سے تحفظ کے پیش نظر
ستمبر
پی ٹی آئی رہنماؤں کی ’ دیرینہ حریف’ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات
?️ 27 اکتوبر 2023پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے ایک وفد نے اپنے روایتی
اکتوبر
ترک سیاست میں ہنگامہ خیز موڑ
?️ 23 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی کی حزبِ اختلاف سے تعلق رکھنے والے استنبول کے
مارچ
”آنر“ کا ایکس سیریز کا معیاری فون پیش
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی آنر نے ”ایکس 7
اکتوبر
آئی جی پنجاب نے 15 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیے
?️ 7 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے 15
اپریل