اقوام متحدہ کا پینل آج پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لے گا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ ’انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بدستور جاری‘ رہنے کے درمیان جنیوا میں 17-18 اکتوبر کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی میں پاکستان کے حوالے سے دوسرا جائزہ لیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رائٹس آرگنائزیشن نے ایک بیان میں کہا کہ یہ جائزہ شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے کے تحت آتا ہے، پاکستان اس کا ایک فریق ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل  کے ڈپٹی ریجنل ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیا بابو رام پنت کا کہنا تھا کہ پاکستان کا جائزہ ایسے اہم وقت پر ہو رہا ہے، جب ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’توہین مذہب سے متعلق پولیس کی جانب سے ماورائے عدالت قتل، پُرامن مظاہرین پر کریک ڈاؤن، پُرامن اسمبلی اور پبلک آرڈر ایکٹ 2024 کا نفاذ، اپوزیشن رہنماؤں اور کارکنان کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں، پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی اور ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر انسانی حقوق کے کارکنان کو ہراساں کرنے جیسے واقعات گزشتہ مہینوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ یہ جائزہ پاکستانی حکومت کے لیے ایک موقع پیش کرتا ہے کہ وہ ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لے اور اس میں اٹھائے گئے انسانی حقوق کے خدشات کو دور کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات پر عمل درآمد کرے۔

ایمنسٹی نے 8 اکتوبر کو حکام سے پی ٹی ایم پر پابندی کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا، اسے ملک میں آزادی اور پرامن اجتماع کے حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔

10 اکتوبر کو وفاقی حکومت نے اصولی طور پر کچھ شرائط کے ساتھ پابندی ہٹانے پر اتفاق کیا۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کو جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 10 سال قید کی سزا کا سامنا

?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:ایک قانونی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ اگر سابق امریکی

مقبوضہ کشمیر میں مذہبی مقامات کی بے حرمتی، حریت کانفرنس نے عالمی اداروں سے اہم اپیل کردی

?️ 12 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں)  بھارتی انتہاپسند حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں

ڈونلڈ ٹرمپ کی مستقبل کی خارجہ پالیسی میں اسرائیل اور یوکرین کے تناظر کا تجزیہ!

?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: ٹرمپ کی اقتدار میں واپسی کے تجزیے میں ایک برطانوی

امریکہ میں رہنے کی بڑھتی ہوئی قیمت

?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ تجارت کی نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ

چین کی وارننگ سے نینسی پیلوسی کا تائیوان کا دورہ ملتوی

?️ 31 جولائی 2022سچ خبریں:    بیجنگ کے اعلیٰ حکام کی جانب سے واشنگٹن کو

یہ جو مرضی کرلیں، 90 فیصد لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں، عارف علوی

?️ 19 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) سابق صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ

برطانوی جیلوں کی ابتر حالت

?️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: این ٹی وی  رپورٹ کے مطابق برطانوی جیلیں برسوں سے بھری

ہمیں یقین ہے کہ ہم مردہ واپس آئیں گے: صہیونی قیدی

?️ 13 اپریل 2025سچ خبریں: حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے امریکی شہریت کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے