اقلیتوں نے ہمیشہ وطن کے دفاع اور استحکام میں کلیدی کردار ادا کیا۔ سرفراز بگٹی

سرفراز بگٹی

?️

کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ اقلیتوں نے ہمیشہ وطن کے دفاع اور استحکام میں کلیدی کردار ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق اقلیتوں کے عالمی دن کی مناسبت سے وزیراعلی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ اقلیتی رہنماؤں اور بچوں کے ہمراہ کیک کاٹا، اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور سنجے کمار اور دیگر اقلیتی نمائندے بھی شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق تقریب میں ملکی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی اس موقع پر گفتگو کرتے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کی ملکی ترقی اور ہم آہنگی میں نمایاں خدمات ہیں ،اقلیتوں نے ہمیشہ وطن کے دفاع اور استحکام میں کلیدی کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان اقلیتوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لئے پرعزم ہے،صوبے میں اقلیتوں کو مساوی مواقع اور مکمل تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے، اقلیتوں کی مذہبی آزادی اور ثقافتی شناخت کے احترام کو یقینی بنایا گیا ہے۔

سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ اقلیتوں کے مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں میں شمولیت حکومت کی ترجیح ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے مقدمے میں 5 ملین ڈالر جرمانہ عائد

?️ 10 مئی 2023سچ خبریں:نیویارک کی عدالت نے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو

عمران خان، شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی

?️ 1 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم و چیئرمین

سہیل میں جرمن بین الاقوامی تعاون ایجنسی کی سرگرمیاں: انسانی ترقی یا مائیگریشن کنٹرول؟

?️ 13 دسمبر 2025سچ خبریں: تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ جرمن انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی 

2022 کے آغاز سے اب تک 20000 یمنی بے گھر :اقوام متحدہ

?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت(IOM)کا کہنا ہے کہ

بلاول بھٹو کا حکمران کو چیلینج، اوپن بیلٹ ہو یا خفیہ ووٹنگ ہم تیار ہیں

?️ 19 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} سینیٹ الیکشن کو مد نظر رکھتے ہوئے بلاول

سندھ کی جامعات کے ڈائریکٹر فنانس کی تنخواہوں میں اضافہ، تنخواہ 4لاکھ48ہزارتک پہنچ گئی

?️ 28 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ ہائر

ایران اور امریکہ کے درمیان غیر مستقیم مذاکرات کے دوسرے دور کا ممکنہ میزبان 

?️ 14 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی خبررساں ویب سائٹ آکسیوس نے باخبر ذرائع کے حوالے

برآمدات کے سبب ملک میں پیاز کی قیمت 240 روپے کلو تک جاپہنچی

?️ 10 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کی جانب سے پیاز کی برآمدات پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے