افغان مہاجرین کے متعلق معید یوسف کا اہم بیان سامنے آگیا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر برائے قومی سلامتی امور معید یوسف کا کہنا ہے کہ حالات خراب ہوئےتوپاکستان افغان مہاجرین کوقبول کرنےکی پوزیشن میں نہیں، ہم نےمذاکرات کی راہ ہموارکی لیکن مذاکرات کاحصہ نہیں بنے۔ ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ امریکی فوجیوں کے انخلا کا عمل خطے اور افغانوں کے لیے بڑا المیہ ہے، امریکا افغانستان میں نوے کی دہائی والی غلطی دہرارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ طالبان پر کبھی ہمارا کنٹرول تھا نہ اب ہے، طالبان پاکستان کے تابع نہیں البتہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کر کے ہم انہیں مذاکرات کی میز پر ضرور لے کر آئے تھے۔

ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا تھا کہ افغانستان دنیا کا مسئلہ ہے اور عالمی طاقتیں اسے حل کرنے میں ناکام ہو گئی ہیں لیکن پاکستان اس کے حل کو تلاش کرے گا کیوں کہ ہمیں اس خطے میں رہنا ہے۔

مشیر برائے قومی سلامتی امور کا مزید کہنا تھا کہ امریکا سے اپنے تعلقات بہتر کرنا چاہتے ہیں تاکہ افغانستان میں مشترکہ مفادات کو مل کر چلایا جاسکے اور داعش و تحریک طالبان پاکستان جیسے مشترکہ خطرات سے نمٹا جائے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان اب کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، ہم نےواضح کیا باہمی مفادات کےاصول پرکام کریں گے، ہم نے شروع سے ہی کہا کہ افغان مسئلے کا حل جنگ نہیں۔

مشہور خبریں۔

فلسطینیوں کے سروں پر 2000 پاؤنڈ وزنی امریکی بم

?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے امریکی ساختہ

میونخ سے برسلز تک روس کے خلاف مغربی ممالک کی نفسیاتی جنگ

?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:میونخ سکیورٹی کانفرنس میں بھی روس کے خلاف نفسیاتی جنگ کو

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی کرنے کا اشارہ

?️ 6 جون 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی کرنے

صیہونی حماس سے کیوں ڈرتے ہیں؟

?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی فوجی ماہر نے اعتراف کیا کہ حماس ایسے مواصلاتی

بن سلمان کی عیاشیاں؛دوسال میں ایک ارب ڈالر سیر تفریح پر خرچ

?️ 14 فروری 2021سچ خبریں:سعودی پروپیگنڈے کے برخلاف سعودی ولی عہد شہزادہ کی زندگی کے

ایک ہزار بین الاقوامی مصنفین کی جانب سے اسرائیلی ثقافتی اداروں کا بائیکاٹ

?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: Yediot Aharanot نے اعلان کیا کہ دنیا کے مختلف حصوں

امریکا کے کیپیٹل ہل پر ایک بار پھر حملہ، ایک پولیس افسر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے

?️ 3 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں آئے دن حملوں میں اضافہ ہورہا ہے جس

قومی شاہراہ کی مسلسل بندش سے صنعتوں کے بند ہونے کا خطرہ ہے، اوورسیز انویسٹرز چیمبرز

?️ 23 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ میں قومی شاہراہ کی بندش پر اوورسیز انویسٹرز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے