?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ایسی صورتحال نہیں ہے کہ لوگ ملک چھوڑ کرنکل جائیں جب کہ ابھی تک افغان مہاجرین بھی پاکستان میں داخل نہیں ہوئے، ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں حالات مستحکم رہیں، افغان طالبان پر اثرورسوخ ہے لیکن کنٹرول نہیں ہے تاہم ہم کوشش کررہے ہیں کہ کابل ائیرپورٹ جلد کھل جائے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان کے معاملے پر پاکستان کی تجویز کو پہلے بھی نہیں سنا گیا تھا جب کہ وزیراعظم عمران خان نے اشرف غنی کو الیکشن نا کروانے کی تجویز دی تھی تاہم انہوں نے وزیراعظم کی تجویز نہیں مانی اور حالات آج سب کے سامنے ہیں۔
خیال رہے کہ افغانستان سے امریکہ کی واپسی کے بعد آج افغان حکومت بنائے جانے کا امکان ہے اور اس حوالے سے طالبان نے بعد نماز جمعہ کابل میں اہم اجلاس طلب کر لیا ہے ، طالبان کے آج ہونے والے اجلاس میں سربراہ حکومت اور کابینہ سے متعلق فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ملا ہیبت اللہ کو طالبان حکومت کا سپریم لیڈر جب کہ ملا عبدالغنی برادر کو حکومت کا سربراہ بنایا جائے گا ، قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر شیر محمد عباس استانکزئی کو افغانستان کا وزیر خارجہ مقرر کیے جانے کا امکان ہے جب کہ ملا ضعیف کو پاکستان میں دوبارہ سفیر نامزد کیا جا سکتا ہے ، ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد اور سراج الدین حقانی کو بھی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے ، اس کے علاوہ طالبان کی حکومت میں عبداللہ عبداللہ، حامد کرزئی، گلبدین حکمت یار سمیت دیگر افغان رہنماؤں کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
کورونا کے بڑھتے کیسز پر وزیراعظم عمران خان کا اظہار تشویش
?️ 27 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں کورونا وائرس
اپریل
بائیڈن کا اپنی کم مقبولیت اور زیادہ عمر کے ساتھ مذاق
?️ 1 مئی 2022سچ خبریں: حالیہ مہینوں میں امریکی صدر جو بائیڈن کی گرتی ہوئی
مئی
پیلوسی کا طیارہ تائپہ کے ہوائی اڈے پہنچا
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے اعلان کیا کہ امریکی ایوان نمائندگان
اگست
واشنگٹن میں صیہونی حکومت کے سفیر کی طلبی
?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ کنیسٹ کی جانب سے
مارچ
غزہ میں بھوک سے مرنے والوں کی ہولناک صورتحال
?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں اسرائیلی قبضہ کاروں کی جانب سے
مئی
ایف بی آر کو جنوری میں توقع سے 85 ارب روپے کم ٹیکس کی وصولی
?️ 1 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو توقع سے کم
فروری
طلبہ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ کریں گے، حافظ نعیم الرحمٰن
?️ 26 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے
جنوری
مغربی ایشیا میں عدم استحکام کا اصلی ذمہ دار امریکہ:ایران
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:ایران نے مغربی ایشیا کے استحاکم سے متعلق امریکی صدر جوبائیڈن
جولائی