افغان شہریوں کی انسانی بنیادوں پر امداد ضروری ہے

شیخ رشید

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)  وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے کینیڈا کی ہائی کمشنر برائے پاکستان وینڈی کرسٹین گلمور نے ملاقات کی، جس میں پاک کینیڈا دوطرفہ تعلقات سمیت افغانستان اور خطے کی مجموعی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغان شہریوں کی انسانی بنیادوں پر امداد ضروری ہے.

 افغان شہریوں کی انسانی بنیادوں پر امداد ضروری ہےملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں اور اسے مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے۔ افغانستان میں پائیدار امن خطے کی ترقی اورافغان شہریوں کی خوشحالی کے لئے ناگزیر ہے۔ افغان شہریوں کی انسانی بنیادوں پر امداد ضروری ہے۔غذائی قلت پیدا ہونے کے عوامل کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان سے انخلاء میں بین الاقوامی برادری کی مدد اور معاونت جاری رکھیں گے۔ پاکستان کینیڈا کی درخواست پر مزید افراد کو افغانستان سے نکالنے میں معاونت فراہم کرے گا۔ پاکستان افغانستان میں امن اور سیاسی استحکام کے لئے اپنا کردار کرتا رہے گا، افغانستان ایک خود مختار ملک ہے، اپنے فیصلے خود لینے کے لئے بااختیار ہے، افغانستان کی حکومت کو مشورہ دے سکتے ہیں لیکن کسی خاص فیصلے پر مجبور نہیں کرسکتے۔

شیخ رشید نے کہا کہ طالبان حکومت کو اس وقت فنڈز اور انسانی وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔ مالی اور انسانی وسائل کی کمی سے حکومت چلانا طالبان کے لئے ایک بڑاچیلنج ہوگا، بین الاقوامی برادری طالبان کو وقت اور وسائل دے تو امید ہے طالبان اپنے وعدوں پر مکمل عمل درآمد کریں گے۔

وینڈی کرسٹین گلمور کا کہنا تھا کہ پاکستان کا افغانستان سے غیر ملکی اور افغان شہریوں کو نکالنے میں کردار غیر معمولی ہے، کینیڈین ہائی کمیشن کی درخواست پر افغان شہریوں کے انخلاء پر پاکستان کے مشکور ہیں۔ موجودہ حالات میں پاکستان نے افغان شہریوں کے لئے انسانی بنیادوں پر امداد کی ہے، پاکستان کی طرف سے 30 لاکھ افغان مہاجرین کی دیکھ بھال قابل رشک ہے۔

مشہور خبریں۔

دوحہ میں ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثوں کی ملاقات

?️ 2 جولائی 2026سچ خبریں:  قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے اعلان کیا

سائفر کیس، اعظم خان سے جرح دوران عدالت کا ماحول ناخوشگوار ہو گی

?️ 29 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سائفرکیس کی سماعت کے دوران آج بھی بدمزگی ہوگئی۔سائفر کیس میں

کراچی: پینشن رقم بیرون ملک منتقل کرنےکے بارے میں اہم انکشاف

?️ 30 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں)محکمہ خزانہ سندھ پنشن کرپشن کیس میں نیب کی تحقیقات کے

ایران کے اسرائیل پر حملے نے کیا ثابت کیا؟ عراقی تجزیہ کار کی زبانی

?️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: ایک عراقی قلمکار اور تجزیہ نگار نے کہا کہ ایرانی

پوپ فرانسس کے بحرینی بادشاہ سے مطالبے

?️ 5 نومبر 2022سچ خبریں:پوپ فرانسس نے بحرین کے اپنے پہلے دورے پر اس ملک

عبرانی میڈیا: ٹرمپ کا منصوبہ اسرائیل کے لیے ایک اسٹریٹجک کامیابی ہے… لیکن!

?️ 2 اکتوبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ کے مطابق امریکی

فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل، زیر حراست 103 افراد کی تفصیلات طلب

?️ 25 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل

ٹرمپ کا لبنانی صدر کو الٹی میٹم؛ یا جولانی کے ساتھ ہو جاؤ یا نیتن یاہو کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہو جاؤ

?️ 23 جولائی 2026سچ خبریں:لبنانی اخبار الاخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن میں جوزف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے