افغانستان کے معاملے پر پاکستان کا مثبت کردار دنیا کے سامنے ہے: فواد چوہدری

کابینہ کا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے: فواد چوہدری

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان کے معاملے پر پاکستان کا مثبت کردار دنیا کے سامنے ہے افغانستان میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں ، وزیر اعظم نے ہمیشہ کہا کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے افغان جنگ کا خمیازہ پاکستان کو بھگتنا پڑا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ افغانستان میں ایک قطرہ خون بہے بغیر تبدیلی آنا پاکستان کا مرہون منت ہے، پاکستان نے طالبان کی دیگر ملکوں سے بات چیت کرائی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے لائحہ عمل دیا ہے کہ جو گروپ پاکستان کے ساتھ وفاداری کا عہد کریں گے، انہیں قومی دھارے میں لانے میں مدد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جیسا لیڈر اس وقت کوئی نہیں ہے، وزیر اعظم شجر کاری کے معاملے پر دنیا کی رہنمائی کررہے ہیں، عمران خان کے وژن کے تحت جہلم میں درخت لگائے گئے۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ افغان جنگ کا خمیازہ پاکستان کو بھگتنا پڑا، پاکستان نے امریکا اور دیگر ممالک کی بات چیت طالبان سے کرائی تھی۔فواد چوہدری کا  یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری حکومتوں نے پاکستان کی معیشت کے ساتھ کھلواڑ کیا، تحریک انصاف کا غیر سنجیدہ لیڈر شپ سے کوئی مقابلہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ امن کے لیے ایسے گروپ سے بات چیت ہورہی ہے جو بھٹکے گئے تھے، افغانستان میں تبدیلی آئی اور کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا، ملک میں امن ہوگا تو ہی معیشت مستحکم ہوگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ افغانستان میں بھارت کی ریشہ دوانیاں ختم ہوگئی ہیں، ملک کو سیاسی اور معاشی پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے، بلوچستان میں 3 ہزار سے زائد افراد دوبارہ قومی دھارے میں شامل ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی لڑائی لڑنے والی جماعتیں آمرانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں، پاکستان کے اندر ہماری تمام تر توجہ سیکیورٹی اور معیشت پر ہونی چاہیے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان ڈیفالٹ کی طرف نہیں جا رہا: حکومت

?️ 22 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک کے معاشی معاملات کے ذمےداران نے ایک بار

ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ پر  فوادچوہدری کی وضاحت

?️ 25 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

صہیونیوں کا خود مختار اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں کے لیے نیا نقشہ

?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں:رام اللہ کے مغرب اسرائیلی میڈیا نے سینئر کے سفر پر

بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت، فاروق عبداللہ نے اہم بیان جاری کردیا

?️ 19 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی سیاسی

غزہ کے الشفا ہسپتال میں قابضین کے جرائم کی ہولناک رپورٹ

?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں: قابض حکومت کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ الشفا

اسد عمر نے اومی کرون سے متعلق عوام کو خبردار کردیا

?️ 18 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد

ہیرس اور ٹرمپ کے درمیان 4 فیصد کا فرق 

?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: رائٹرز نیوز ایجنسی اور Ipsos پولنگ انسٹی ٹیوٹ کے مشترکہ سروے

نیتن یاہو نے اسرائیلی قیدیوں کو موت کی سزا سنائی

?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی جنرل اور اس حکومت کی فوج میں فوجی شکایات کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے