?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی اور چیئرمین متحدہ علماء بورڈ حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مسئلے پر پاکستان کے مؤقف کو دنیا تسلیم کر رہی ہے، دنیا کو طالبان کو کام کرنے کا موقع دینا چاہیئے طالبان کو مشورہ دے سکتے ہیں تاہم ان پر حاکم نہیں ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی اور چیئرمین متحدہ علماء بورڈ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ امید ہے کہ طالبان نے اب تک جو اعلانات کیئے ہیں ان پر عمل بھی ہو گا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے پر پاکستان کے مؤقف کو دنیا تسلیم کر رہی ہے۔
حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کی مضبوط خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے کہ ہمارا مؤقف تسلیم کیا جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان میں مستحکم اور مضبوط حکومت خطے کے امن کے لیے ضروری ہے، طالبان کو مشورہ دے سکتے ہیں، ان پر حاکم نہیں ہیں۔وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی اور چیئرمین متحدہ علماء بورڈ نے یہ بھی کہا کہ دنیا کو دیکھنا ہو گا کہ بھارت نے افغانستان میں پاکستان کے امن کے خلاف کیا سازشیں کیں۔
دوسری جانب وزیرِاعظم عمران خان کے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے سوال اٹھایا ہے کہ افغان فوج کو طالبان سے لڑنے سے پاکستان نے منع کیا تھا؟ کیا اشرف غنی کو پاکستان نے کہا تھا کہ وہ بھاگ جائے؟
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو میں معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان تو امریکا کی درخواست پر طالبان کو مذاکرات کی میز پر لے گیا تھا، پھر جب نتائج سامنے آئے تو الزام بھی پاکستان کو دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبان کے پاس اب پورا ملک ہے، مغربی ملکوں کے پاس یہ موقع ہے کہ طالبان کو تسلیم کر کے انہیں ترغیب دے سکتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
افغانستان سے نکلنے کی حکمت عملی انتہائی ناکام رہی:سابق امریکی سفارت کار
?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں:ایک سابق امریکی سفارت کار نے افغانستان سے غیر ملکی افواج
ستمبر
اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کا معاملہ، اقوام متحدہ نے اہم بیان جاری کردیا
?️ 4 اگست 2021جنیوا (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے
اگست
غزہ کی شکست سے آنے والے آفٹر شاکس کی ٹرین شاباک پر پہنچی
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں: آئی ڈی ایف کے چیف آف اسٹاف اور آئی ڈی ایف
جنوری
تنازعہ کشمیر کا اب تک حل نہ ہونا اقوام متحدہ کے وجود پر ایک بڑا سوالیہ نشان
?️ 24 اکتوبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) آج جب دنیا بھر میں اقوام متحدہ کا دن
اکتوبر
آئینی ترمیم سے ادارے نہیں شخصیات مضبوط ہوئیں۔ حافظ حمد اللہ
?️ 12 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما حافظ
نومبر
آصف کرمانی نے ن لیگ چھوڑنے کا اعلان کیوں کیا؟
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف
جولائی
حالیہ غزہ جنگ کے بارے میں نیتن یاہو کے جھوٹے دعوے،صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے عسکری تجزیہ کاروں میں سے ایک نے اس
مئی
شام میں امریکی-صیہونی منصوبہ عرب حکمرانوں کے لیے خطرے کی گھنٹی
?️ 19 جولائی 2025 سچ خبریں:شام میں جاری بدامنی محض داخلی بحران نہیں بلکہ اسرائیل
جولائی