?️
اسلام آباد( سچ خبریں) وزیراعظم کےنمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ پاکستان ، افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے۔ وزیراعظم اور آئی ایس آئی سربراہ نے پوری دنیا پر پاکستان کا مؤقف واضح کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن کےسہولت کار ہیں، افغانستان میں امن چاہتے ہیں، افغانستان کے سفیر کی بیٹی ہماری بیٹی ہے، وزارت داخلہ و خارجہ کا جو مؤقف ہے وہ پوری پاکستانی قوم کامؤقف ہے، افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے۔
انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا کی شرح میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، شہریوں سےگزارش ہےکہ کورونا ایس اوپیز پر عمل کریں۔حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ کورونا سے نجات کے دو ہی راستے ہیں، اللہ تعالی کی ذات پر توکل کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا اور ویکسین لگوانا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ویکسین لگوانا جائز ہے، نمائندہ خصوصی نے علماکرام سے اپیل کی کہ نماز کے اجتماعات میں کورونا ایس اوپیز کے حوالے سے بیان کریں۔طاہراشرفی نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالےسےتمام مکاتب فکر کے علما،مشائخ کےساتھ رابطے میں ہیں۔ عید کے بعد محرم میں امن وامان کے حوالےسے علما کا وفد پنجاب بھرکا دورہ کریگا، وفد 26 جولائی کو وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کرےگا۔
حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودی حکومت نےحج کیلئے جو اقدامات کیے اس پران کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں امن کے سہولت کار ہیں،وزیراعظم اور آئی ایس آئی سربراہ نے پوری دنیا پر پاکستان کا مؤقف واضح کردیا ہے، مستقبل کےمعاملات پر ہماری وزارت خارجہ کی پوری نظر ہے۔


مشہور خبریں۔
BLUE & FEAR Re-Releasing Their Iconic Blue Denim Jacket
?️ 14 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
غزہ کے عوام کے ساتھ عالمی یکجہتی کا اعلان
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: سوشل میڈیا کے کارکنوں نے غزہ کے عوام کے ساتھ
دسمبر
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان پاکستان پہنچ گئے
?️ 9 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) گلوبل صمود فلوٹیلا کے قافلے میں شامل سابق
اکتوبر
امریکہ کا UAE کو THAAD میزائل سسٹم فروخت کرنے کا معاہدہ
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں: امریکی دفاعی تعاون تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ
اگست
ہمارے میزائل اگر اسرائیل پر لگے نہیں تو کہاں گئے؟؛یمنیوں کا سوال
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تنظیم کے سیاسی دفتر کے رکن
نومبر
پاک افغان طورخم بارڈر دوسرے روز بھی ہر قسم کی آمد ورفت کیلئے بند، عوام اور تاجر پریشان
?️ 23 فروری 2025طورخم: (سچ خبریں) پاک افغان طورخم بارڈر آج دوسرے روز بھی بند
فروری
پاکستانی وزیر خارجہ کی نیٹو سیکرٹری جنرل سے خطے کی سلامتی اور عالمی امور پر گفتگو
?️ 21 نومبر 2025 پاکستانی وزیر خارجہ کی نیٹو سیکرٹری جنرل سے خطے کی سلامتی
نومبر
عمران خان کا ادرارے کے خلاف بیان ہولناک اور انتہائی خطرناک ہے:وزیر اعظم
?️ 9 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہبازشریف نے عمران خان کی تقریر پر سخت نوٹس
مئی