?️
اسلام آباد (سچ خبریں)ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے ہفتہ واربریفنگ میں کہا کہ افغانستان میں قیام امن ہی سے افغان مہاجرین کی واپسی ممکن ہے، پاکستان عالمی برادری کواس بارے کئی بارآگاہ کرچکا ہے، پاکستان ان کی باعزت واپسی چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ ترجمان مشترکہ بحری مشقوں سی بریز میں شرکت کے فیصلے کا ہرگز مطلب نہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کر رہے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے، پاکستان نے امریکا کے ساتھ مل کرافغان امن عمل کے لئے کام کیا، ڈپلومیٹک مشنزکی حفاظت میزبان ملک کی ہوتی ہے اورافغان قیادت کی امریکی صدرسے ملاقات انکا اندرونی معاملہ ہے۔ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے کہا کہ ہم فوجی ٹیک اوورکے حامی نہیں، ہماری خواہش ہے کہ بین الافغان مذاکرات کامیاب ہوں، افغان مسئلے کا حل طاقت کے استعمال میں نہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ایران خطے کا اہم ملک اورافغانستان کا ہمسایہ ہے،افغان امن عمل پر ماضی میں بھی ایران کے ساتھ مل کر کام کیا، افغانستان کے تمام ہمسائیوں کو افغان امن عمل کے لیے کام کرنا چاہیے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ مقبوضہ جموں اورکشمیرپربھارت کویاد دلاتے ہیں کہ یہ ایک متنازع علاقہ ہے، مقبوضہ جموں وکشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کے حل طلب ایجنڈا میں شامل ہے، مسئلے کا حل صرف کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق استصواب رائے میں ہے، بھارتی بیانات سے اس کی متنازع حیثیت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
زاہد حفیظ نے کہا کہ پاکستان اور اسرائیل کا مشترکہ بحری مشقوں سی بریز میں شرکت کے فیصلے کا ہرگز مطلب نہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کر رہے ہیں پاکستان کی اسرائیل بارے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
مشہور خبریں۔
الکاظمی کے گھر پر حملہ اور دفاعی نظام کی ناکامی، امریکی ملوث
?️ 9 نومبر 2021سچ خبریں : ایک عراقی تجزیہ کار السعدی نے کہا کہ الکاظمی کے گھر
نومبر
ملک بھر میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی
?️ 27 فروری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) پاکستان میں کورونا وائرس کا زور
فروری
مسئلہ کشمیر کے حل تک برصغیر میں امن قائم نہیں ہوگا: وزیر خارجہ
?️ 24 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے
مئی
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین 49 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
?️ 9 جون 2022کراچی(سچ خبریں)رکن قومی اسمبلی اور معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت
جون
کرن اشفاق نے دوسری شادی کرلی
?️ 4 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) اداکار اور میزبان عمران اشرف کی سابق اہلیہ کرن
دسمبر
لبنانی فوج کو جنوب میں تعینات کرنے کا منصوبہ
?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں: شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے اور مقبوضہ
دسمبر
اسلامی انقلاب کی بیالیسیویں سالگرہ کے موقع پر ایران میں عظیم الشان جشن
?️ 10 فروری 2021سچ خبریں:ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی بیالیسیویں سالگرہ کے موقع
فروری
اسرائیلی پولیس نے فلسطین کی ایک جامع مسجد کے امام اور خطیب کو گرفتار کرلیا
?️ 18 جون 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) قابض اور دہشت گرد اسرائیلی پولیس نے
جون